اٹلی میں ایمرجنسی مدت میں لمبی توسیع پر غور، اسکول بھی لیٹ کھلیں گے

0

روم: اٹلی میں کرونا ایمرجنسی میں ایک بار پھر لمبی توسیع پر غور کیا جارہا ہے، جبکہ ہائی اسکول کھولنے کی تاریخ بھی آگے بڑھادی گئی ہے، اس سے پہلے 7 جنوری کو اسکول کھولنے کا اعلان کیا گیا تھا، جبکہ تین ریجن ونیتو،  فرالی وینزیا اور مارشی میں اسکول نہیں کھلیں گے۔

تفصیلات کے مطابق اٹلی میں کرونا ایمرجنسی کی مدت رواں ماہ جنوری کے آخر میں ختم ہورہی ہے، تاہم اطالوی اخبار  Il Messaggeroa کے مطابق حکومت اس میں جولائی تک توسیع پر غور کررہی ہے۔ ایمرجنسی کی مدد سے حکومت فوری طور پر نئے اقدامات کا اعلان کرسکتی ہے، اور اسے روایتی سرخ فیتے کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔ اطالوی حکومت نے پہلی ایمرجنسی  گزشتہ برس جنوری میں لگائی تھی، اٹلی میں وبا کے آغاز سے لے کر اب 21 لاکھ سے زائد کیس سامنے آچکے ہیں، جبکہ 76 ہزار سے زائد افراد کی موت واقع ہوئی ہے۔

دوسری طرف حکومت نے ہائی اسکول کھولنے کی تاریخ  بھی آگے بڑھا کر 11 جنوری کردی ہے، اس سے پہلے 7 جنوری کو اسکول کھولنے کا اعلان کیا گیا تھا، جبکہ تین ریجن ونیتو،  فرالی وینزیا اور مارشی میں اسکول نہیں کھلیں گے، اور فاصلاتی تعلیم جاری رہے گی ، اسی طرح سکائی سلوپس کو بھی 18 جنوری تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.