ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر پروازوں کا شیڈول بری طرح متاثر

0

کراچی: شہر قائد میں جگہ جگہ جاری احتجاجی دھرنوں کی وجہ سے ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر فضائی آپریشن بری طرح سے متاثر ہورہا ہے، چوتھے روز بھی پی آئی اے سمیت دیگر ایئرلائنوں کی درجنوں پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں جبکہ 39 سے زائد پروازین منسوخ کردی گئیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مچھ میں ہزاری برادری کے قتل ہونے مزدوروں کے اہلخانہ سے اظہار یکجہتی کیلئے کراچی کے مختلف علاقوں میں جاری احتجاجی دھرنوں کے باعث ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر فضائی آپریشن بری طرح سے متاثر ہورہا ہے جس کے دوران پی آئی اے سمیت نجی ملکی ایئرلائنوں کی پروازوں کے علاوہ غیرملکی ایئرلائنوں کی درجنوں پروازیں کئی کئی گھنٹے تاخیر کا شکار ہیں جب کہ متعدد پروازیں منسوخ کردی گئیں۔ آج کراچی ائیرپورٹ پر آنے اور جانے والی ملکی و غیر ملکی 39 پروازیں منسوخ کردی گئیں ہیں، جبکہ تین دن کے دوران 70 سے زائد پروازیں منسوخ ہوچکی ہیں، ان میں پی آئی اے، سیرین، ایمریٹس، سعودی ایرلائن، ایر سیال، گلف، فلائی دبئی کی پروازیں شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق غیرملکی ایئرلائنز کی کراچی سے بنکاک، دبئی، شارجہ، دمام، کویت اور کولمبو کی 21 پروازیں منسوخ کی گئیں، پی آئی اے کی کراچی سے لاہور، پشاور، کوئٹہ، اسلام آباد کی دوطرفہ 8 پروازیں منسوخ کی گئیں۔ مسافروں کے ساتھ ایئرلائنز کے فضائی عملے (کاک پٹ اورکیبن کریو) کو بھی ہوائی اڈوں پرجانے میں مشکلات کا سامنا رہا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی ائیرپورٹس سے آج 35 سے زائد پروازیں تاخیر سے روانہ ہوئیں، جبکہ تین دن میں 100 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار رہیں، پروازیں کم سے کم آدھا اور زیادہ سے زیادہ 4 گھنٹے تاخیر کا شکار رہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.