تارکین بحفاظت اٹلی پہنچانے والے جہاز کا عملہ خود مشکل میں پڑگیا

0

روم: سمندرمیں پھنسے ہوئے 265 تارکین کی زندگیاں بچانے میں کامیاب ہونے والی اسپین کی این جی او’’ اوپن آرمز‘‘ کے  ارکان اپنے مشن میں تو کامیاب ہوگئے اور ان تارکین کو بحفاظت اٹلی پہنچادیا گیا۔ تاہم تارکین کو ریسکیو کرنے والا عملہ اب  خود کچھ دن کے لئے مشکل میں پڑگیا ہے۔

کیوں کہ قواعد کے مطابق اطالوی حکام نے جہاز کے عملے کو بھی قرنطینہ کردیا ہے، سسلی کے میری ٹائم ہیلتھ  ڈیپارٹمنٹ نے عملے کو قرنطینہ کرنے کا حکم دیا ہے، جس کے بعد ان کا جہاز سسلی کی بندرگاہ پر کھڑا ہوگیا ہے، حکام کا کہنا ہے کہ وبا کا پھیلاؤ روکنے کے لئے اوپن آرمز کے عملے کو قرنطینہ کرنا ضروری تھا۔ جہاز کے عملے کو ہدایت کی گئی ہے، وہ باہر نہیں آئیں گے، اور نہ ہی قرنطینہ کی مدت مکمل ہونے تک بندرگاہ چھوڑ سکتے ہیں، اسی طرح انہیں جہاز پر قرنطینہ والا جھنڈا لہرانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے، تاکہ دیگر جہازوں اور کشتیوں کو اس بارے میں علم رہے۔

خیال رہے کہ اٹلی نے اسپین کی این جی او ’’اوپن آرمز‘‘ کی طرف سے سمندر میں بچائے گئے 265 تارکین کو سسلی میں اترنے کی اجازت دی تھی، ان میں سے بیشتر تارکین  سرد موسم کی وجہ سے ہائپو تھرمیا کا شکار ہوچکے ہیں۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.