اٹلی میں اسپتال سے کرونا مریضوں کو دوڑانا پڑگیا، ایسا کیوں ہوا، جانئے

0

روم: جنوبی اٹلی کے شہر نیپولی کے اسپتال کے پارکنگ میں اچانک66  فٹ گہرا گھڑا پڑگیا، اسپتال میں موجود کرونا مریضوں کو وہاں سے خالی کرانا پڑگیا، یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق صبح 6:30 ڈیل میئر اسپتال میں پیش آیا، پارکنگ میں موجود کئی گاڑیاں گھڑے میں جاگری، جبکہ اسپتال کی بجلی سپلائی بھی منقطع ہوگئی۔

اطالوی میڈیا کے مطابق اسپتال کو کرونا مریضوں کیلئے مختص کیا گیا تھا، جسے وقتی طور پر بند کردیا گیا ہے، اور وہاں موجود کرونا مریضوں سے خالی کرالیا گیا ہے اور انہیں دیگر اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے، ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے،

اسپتال کی پارکنگ میں پیش آنے والے واقعے پر حکام کی جانب سے ابتدانی طور پر شبہ ظاہر کیا تھا کہ یہ جان بوجھ کر کیا گیا ہے، تاہم فائر فائٹرز نے جلد ہی اس سے انکار کردیا۔ حادثے کی وجوہات کا پتہ لگانے کے لئے مجسٹریٹ نے ایک تکنیکی ماہر مقرر کردیا ہے، تاہم ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ اس کی وجہ گزشتہ دو ہفتوں سے ہونے والی شدید بارشوں ہوسکتی ہیں۔

خیال رہے کہ نیپولی میں اس طرح کے واقعات پیش آتے رہے ہیں،2019  میں بھی شہر میں گڑھے پڑنے کے 20  سے زائد واقعات رپورٹ ہوئے تھے، جبکہ روم میں اس طرح کے 100  سے زائد واقعات رپورٹ ہوئے تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.