آرمی چیف سے چیئرمین حزب وحدت اسلامی افغانستان محمد کریم خلیلی کی ملاقات

0

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چیئرمین حزب وحدت اسلامی افغانستان اور سابق چیئرمین افغانستان ہائی امن کونسل محمد کریم خلیلی نے ملاقات کی ،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، خطے میں امن و استحکام اور افغان امن عمل میں موجودہ پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ افغانستان میں امن کا مطلب پاکستان میں امن ہے، ایک مستحکم خوشحال اور پرامن افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہیں، آئی ایس پی آر کے مطابق محمد کریم خلیلی نے پاکستان کے مثبت کردار اور پاک افغان بہتر تعلقات کے حوالے سے جنرل قمر جاوید باجوہ کے ویژن کو سراہا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.