اٹلی میں بنگلہ دیشی سفارتخانے کی پاکستانی سفارتخانے کیلئے اچھی مثال

0

روم: اٹلی میں  بنگلہ دیش کے سفارتخانے نے پاکستانی سفارتخانے کے لئے قابل تقلید مثال قائم کردی ہے،اور اٹلی میں مقیم اپنے تارکین کی حوصلہ افزائی کے لئے مثالی اقدام اٹھایا ہے،پاکستانی سفارتخانے کو بھی کمیونٹی کی حوصلہ افزائی کے لئے اس طرح کے ایوارڈ کی تقریب رکھنی چاہئے۔

تفصیلات کے مطابق 8 جنوری کو تارکین وطن  کا عالمی دن (انٹرنیشنل مائیگرینٹس ڈے ) منایا گیا تھا، اس موقع پر اٹلی میں قائم بنگلہ دیشی سفارتخانے نے کمیونٹی کی حوصلہ افزائی کے لئے ایوراڈ تقریب منعقد کی، جس میں ان 5 بنگلہ دیشی شہریوں کو خصوصی ایوارڈ سے نواز گیا، جنہوں نے ایک برس میں سب سے زیادہ زرمبادلہ اپنے ملک بھیجا تھا، ان میں سید عبداللہ المحمود، کارک چندرا گھوش، ایم ڈی صفی اللہ، قمر الحسن اور منہاس تبسم کو بنگلہ دیش کے سفیر شمین احسن نے ایوارڈ دئیے، اس کے علاوہ تنظیم کی کیٹگری میں بنگلہ ایس آر ایل کو خدمات پر ایوارڈ دیا گیا۔ اس موقع پر سفارتخانے کے قونصلر عرفان الحق بھی موجود تھے۔

بنگلہ دیشی سفارتخانے کی جانب سے ملک میں زرمبادلہ بھیجنے والوں کی حوصلہ افزائی کے لئے ایوارڈ کی تقریب پر پاکستانی کمیونٹی کا کہنا ہے کہ ایسی تقریب پاکستانی سفارتخانے کو بھی کرنی چاہئے، تاکہ پاکستانی کمیونٹی میں بھی ایسے افراد کی حوصلہ افزائی ہو جو زیادہ سے زیادہ زرمبادلہ اپنے ملک بھیجتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.