اطالوی وزیراعظم نے سینیٹ میں بھی اکثریت ثابت کردی

0

روم: اطالوی وزیراعظم جوزپے کونتے پارلیمنٹ کے بعد سینیٹ سے بھی اعتماد کا ووٹ لینے میں کامیاب ہوگئے ہیں، منگل کو ہونے والی ووٹنگ میں 321 رکنی سینیٹ ممبران سے 296 ارکان نے ووٹنگ میں حصہ لیا، جس میں سے 156 نے وزیراعظم جوزپے کونتے کے حق میں ووٹ دیا جبکہ 140 نے ان کی مخالفت میں ووٹ دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم جوزپے کونتے کیلئے اصل اور مشکل مرحلہ سینیٹ میں اپنی اکثریت ثابت کرنا تھی، جہاں ان کے اکثریت ویوا پارٹی کے ہوتے ہوئے بھی بہت کم تھی، تاہم وہ پارلیمنٹ کے بعد سینیٹ سے بھی اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں، سینیٹ میں وزیر اعظم کے حق میں 156 ووٹ پڑے، جبکہ 140 نے ان کی مخالفت کی، سینیٹ میں موجود 16 ارکان نے ووٹ کاسٹ نہیں کیا جبکہ 9 ارکان غیر حاضر تھے۔ اس سے قبل پیر کو قومی اسمبلی میں ہونے والی ووٹنگ میں 630 رکنی پارلیمنٹ میں سے 580 ارکان نے ووٹنگ میں حصہ لیا تھا، جس میں سے 321 نے وزیراعظم جوزپے کونتے کے حق میں ووٹ دیا جب کہ 259 نے ان کی مخالفت میں ووٹ دیا۔

وزیراعظم کونتے نے سینیٹ سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے سے قبل خطاب کرتے ہوئے سینٹ ارکان سے اپیل کی کہ وہ منگل کے روز ان کی حکومت کی حمایت کریں۔ انہوں نے اپوزیشن ارکان سے کہا کہ وہ حکومت کو ووٹ دیں اور وبائی مرض کے  دوران حکومت گرنے سے روکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ وقت نئی حکومت بنانے کا نہیں ہے، اطالوی عوام ایک مستحکم حکومت کے مستحق ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.