سرحد پار تجارتی انڈیکس پر پاکستان کی رینکنگ میں بہتری

0

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے مطابق سرحد پار تجارتی انڈیکس پر پاکستان کی رینکنگ میں 31 درجے بہتری آگئی، پاکستان 142 ویں سے 111 ویں پوزیشن پر آگیا ہے، جبکہ عالمی بینک کی کاروبار کی آسانی میں بھی 28 درجے بہتر ہوئی ہے، اور 136 سے 108 ویں پوزیشن پر آگیا ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق ایف بی آر کی جانب سے جاری اصلاحات کی بدولت پاکستان کے سرحد پار تجارتی انڈکس میں شاندار بہتری آئی ہے، اور کاروبار کی آسانی یقینی بنانے کے اعتبار سے شاندار کارکردگی کی بدولت "سرحد پار تجارتی انڈکس” پر پاکستان کی رینکنگ میں 31 درجے بہتری آگئی ہے اور اب پاکستان 142 ویں سے 111 ویں پوزیشن پر آگیا ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو سرحد پار تجارت کو آسان بنانے کے لئے تین اہم شعبوں پر خصوصی توجہ دے رہا ہے، اس سلسلے میں ویب بیسڈ ون کسٹمز (WEBOC)  الیکٹرانک سسٹم کے ذریعے مختلف اداروں کو آپس میں ضم کر دیا گیا ہے، برآمدی/ درآمدی کلیئرنس کے لئے مطلوبہ دستاویزات کی تعداد کم کردی گئی ہے اور پاکستان کسٹمز کے افسران اور عملہ کی استعداد بہتر بنائی گئی ہے تاکہ وہ بلا روک ٹوک سرحدی تجارت میں اپنا فعال کردار ادا کر سکیں۔

سرحد پار تجارتی انڈکس میں بہتری سے پاکستان عالمی بینک کی "کاروبار کی آسانی 2020” رینکنگ میں بھی 28 درجے بہتر ہوگیا ہے اور 136 ویں سے 108 ویں پوزیشن پر آ گیا ہے۔ اس طرح پاکستان کا شمار ان 10 سرفہرست ممالک میں ہوتا ہے جنہوں نے کاروبار کی آسانی کے اعتبار سے گزشتہ سال کی نسبت اس سال سب سے زیادہ بہتری دکھائی۔

اس کامیابی کی بدولت پاکستان اصلاحات متعارف کرانے والے ممالک کی عالمی فہرست میں چھٹے اور جنوبی ایشیا میں پہلے نمبر پر آگیا ہے جہاں ملکی اور بین الاقوامی تجارت کے لئے کاروبار کو پہلے سے کہیں زیادہ آسان بنا دیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.