پہلا اسلامی ملک کرونا سے مکمل پاک ہوگیا

0

دوشنبے: دنیا میں نیوزی لینڈ کے بعد ایک اسلامی ملک بھی کرونا فری ہوگیا ہے، اور اس خوش نصیب ملک میں وبا سے متاثرہ کوئی مریض اب موجود نہیں، تاجکستان میں کرونا کے 13 ہزار سے زائد کیس  سامنے آئے، اور 90 افراد اس وبا سے متاثر ہوکر ہلاک ہوچکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وسط ایشیائی مسلم ملک تاجکستان کرونا فری ہوگیا ہے، اس بات کا اعلان تاجک صدر امام علی رحمانوف نے پارلیمان سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ تاجکستان میں جنوری کے آغاز سے اب تک کرونا  کا کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا۔ اس لئے وہ یہ اعلان کرتے ہوئے فخر محسوس کرتے ہیں کہ تاجکستان کرونا سے پاک ہوگیا ہے، یکم فروری سے مساجد بھی کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، تاہم انہوں نے عوام  پر زور دیا کہ وہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایس او پی پر عمل جاری رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ دیگر ممالک سے آنے والوں کو لازمی طور پر دو ہفتے قرنطینہ میں رہنا ہوگا۔ واضح رہے کہ تاجکستان کی آبادی 90 لاکھ ہے۔ وہاں کرونا  کے 13 ہزار سے زائد کیس  سامنے آئے، اور 90 افراد  اس وبا سے متاثر ہوکر ہلاک ہوچکے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.