یورپ میں ’’کرونا ڈیجیٹل پاسپورٹ‘‘ کا پہلا منصوبہ شروع کرنے کا اعلان

0

کوپن ہیگن: دنیا کے کسی ملک میں جانے کے لئے پاسپورٹ کی ضرورت ہوتی ہے، لیکن  کرونا نے جہاں اور بہت کچھ بدلا ہے، وہاں اب وہ دنیا میں ایک نئی تبدیلی کا بھی سبب بننے جارہا ہے، اور ایک یورپی ملک نے پہلی بار کرونا پاسپورٹ متعارف کرانے کا اعلان کردیا ہے۔

دوسرے پاسپورٹ کے برعکس کرونا پاسپورٹ ملک کے اندر آپ کو سہولتیں دلائے گا۔ تفصیلات کےمطابق یورپی ملک ڈنمارک دنیا کا وہ پہلا ملک بننے جارہاہے،جس نےکرونا پاسپورٹ متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے، ڈینش وزیر خرانہ Morten Bødskov مارٹن بوڈس کوو کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل کرونا پاسپورٹ ویکسین لگوانے والے افراد کو جاری کیا جائے گا، اس کا مقصد لاک ڈاؤن سے باہر نکلنا ہے، انہوں نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں فروری کے آخر تک ایسے تمام افراد کا آن لائن ریکارڈ دستیاب ہوگا، جنہوں نے کرونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوالی ہوگی، اس کے بعد اگلے تین سے چار ماہ میں کرونا ڈیجیٹل پاسپورٹ استعمال کیلئے تیار ہوجائے گا، انہوں نے بتایا کہ اس حوالے سے تاجر تنظیموں کے ساتھ  مل کر معاملے کو حتمی شکل دی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ کرونا ڈیجیٹل پاسپورٹ شہریوں کےموبائل فون میں موجود ہوگا، اوراس کے ذریعہ معمول کی زندگی کی طرف لوٹنے میں مدد ملے گی،ڈنمارک دنیا کا پہلا ملک ہوگا، جو کرونا ڈیجیٹل پاسپورٹ استعمال کرے گا، اور اس سے دوسرے ملکوں کی بھی حوصلہ افزائی ہوگی، دوسری طرف ڈنمارک کی صنعتی تنظیم کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل پاسپورٹ کی مدد سے ہم ویکسین  لگوانے والے شہریوں کو  سفر اور سماجی و ثقافتی    پروگراموں میں شرکت کی اجازت دینے کے  قابل ہوسکتے ہیں،

Leave A Reply

Your email address will not be published.