سعودی عرب میں پھر کرونا پابندیاں، مساجد کیلئے بھی نئے ضوابط نافذ

0

ریاض: سعودی عرب نے کرونا  کیس بڑھنے پر ایک بار پھر نئی پابندیاں لگادی ہیں، کئی شعبے بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے، جبکہ مساجد کے لئے بھی نئی ایس او پیز نافذ کردی گئی ہیں، مساجد میں تمام دعوتی سرگرمیاں معطل کر نے کا حکم دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی حکومت نے ملک میں تمام تفریحی سرگرمیوں پر آئندہ 10 روز کے لئے پابندی لگادی ہے، سینما سمیت انڈور انٹرٹینمنٹ کے مقامات بند کردئیے گئے ہیں، ریستورانز میں بھی انڈور کھانے پر پابندی ہوگی اور صرف ٹیک اوے کی اجازت ہوگی، جم اور سوئمنگ پول بھی بند رہیں گے، ہوٹلوں میں شادیوں اور کارپوریٹ میٹنگز سمیت تمام نجی پارٹیوں پر ایک ماہ کے لئے پابندی ہوگی۔

مساجد کیلئے نئے ضابطے

مساجد میں تمام دعوتی سرگرمیاں معطل کر نے کا حکم دیا گیا ہے۔نمازوں کے اوقات اور مساجد کھولنے اور بند کرنے کے حوالے سے بھی  متعدد پابندیاں لگا ئی  گئی ہیں۔ اذان اور تکبیر کے درمیان کا وقفہ زیادہ سے زیادہ 10 منٹ اور فجر میں 20 منٹ تک رکھا جاسکے گا، مساجد اذان پر کھلیں گی اور نماز کے 10 منٹ بعد بند کردی جائیں گی۔ نمازیوں کو جائے نماز ساتھ لانی ہوگی، اور ماسک بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.