دبئی میں پاکستانی ورکرز کی گاڑی کو بڑا حادثہ پیش آگیا

0

دبئی: دبئی میں پاکستانی کارکنوں کی گاڑی کو بڑا حادثہ پیش آگیا، حکام نے فوری طور پر امدادی کارروائی کی اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا، ڈرائیور کا غلط اوور ٹیک حادثے کا سبب بنا ہے، جس کی تحقیقات کی جارہی ہیں، حادثے میں 12 پاکستانی اور 3 بنگلہ دیشی ورکرز زخمی ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دبئی میں پاکستانی ورکرز کی گاڑی کو بڑا حادثہ پیش آیا ہے، دبئی کے حشہ روڈ پر صبح سویر ے پاکستانی ورکرز کو کام پر لے جانے والی منی وین دوسری گاڑی سے ٹکرا گئی، حادثہ شدید تھا، اور گاڑیاں الٹ گئیں، دبئی ٹریفک پولیس کے ڈائریکٹر بریگیڈئیر سیف المرزوئی کا کہنا ہےکہ حادثہ صبح 8 بجے کے قریب اس وقت پیش آیا، جب ایک گاڑی کے ڈرائیور نے غلط لین سے اوور ٹیک کرنے کی کوشش کی، انہوں نے بتایا کہ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ایمبولینسز پہنچ گئی تھیں، اور زخمیوں کو اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔

زخمی ہونے والوں میں 12 پاکستانی اور 3 بنگلہ دیشی ورکر ہیں، جن کا تعلق دو مختلف کمپنیوں سے تھا، زخمی ورکرز کو این ایم سی رائل اسپتال منتقل کیا گیا ہے، تاہم 2 زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے، اور انہیں آئی سی یو میں رکھا گیا ہے، 7 ورکرز کو معمولی زخم آئے تھے جنہیں اسپتال سے رخصت کردیا گیا جبکہ دیگر کی سرجری کی جائے گی، اسپتال کے ڈاکٹر مہیش کرشنا رام نے خلیجی اخبار کو بتایا کہ 6 زخمیوں کو بہت گہرے زخم آئے ہیں، اور انہیں آپریشن کی ضرورت ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.