کویت میں کرونا کے نام پر دھندا کرنے والا غیر ملکی پکڑا گیا

0

کویت سٹی: کویت میں کرونا کے جعلی سرٹیفکیٹ دینے کا انکشاف ہوا، جس میں ملوث غیرملکی کو گرفتار کرلیا گیا، ملزم واٹس ایپ کے ذریعہ اپنے گاہکوں کا نیٹ ورک چلا رہا تھا، پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے، مذکورہ بھارتی شہری ایک نجی لیبارٹری میں کام کرتا تھا۔

تفصیلات کے مطابق کویت میں ایک بھارتی شہری جعلی کرونا سرٹیفکیٹ بنانے کا دھندا چلارہا تھا، عرب ٹائمز کے مطابق مذکورہ بھارتی شہری ایک نجی لیبارٹری میں کام کرتا تھا، اور اپنی اس حیثیت کو استعمال کرتے ہوئے یہ دھندا کررہا تھا، پولیس نے اطلاع ملنے پر اس کی ایک ہفتہ تک نگرانی کی اور  سارے شواہد جمع کرنے کے بعد چھاپہ مار کر اسے دھرلیا، حکام کا کہنا ہے کہ بھارتی شہری کے قبضے سے 15 جعلی سرٹیفکیٹ بھی برآمد ہوئے ہیں۔

ملزم اب تک 70 سے زائد جعلی کرونا سرٹیفکیٹ فروخت کرچکا ہے، وہ لوگوں کو بغیر ٹیسٹ کئے کرونا سے کلئیرنس کے سرٹیفکیٹ دیتا تھا، اور فی سرٹیفکیٹ 32 کویتی دینار وصول کررہا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.