سعودی عرب میں پاکستانی بڑی واردات کرتے ہوئے پکڑے گئے

0

ریاض: سعودی عرب میں نافذ سخت قوانین کے باوجود بعض تارکین وطن لالچ میں جرائم  سے باز نہیں آتے، اور اپنا و گھر والوں کو مستقبل برباد کرلیتے ہیں، ایسا ہی کچھ 3 پاکستانی ورکرز کے ساتھ ہوا ہے، جو بڑی واردات کرتے ہوئے پکڑے گئے، دوسری طرف جعلی کرنسی چلانے میں ملوث افراد بھی پولیس کے ہتھے چڑھ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اے ٹی ایم مشینیں توڑ کر پیسے نکالنے کی وارداتیں پاکستان میں دیکھی جاتی ہیں، سعودیہ جیسے ملک میں تو بظاہر ایسی واردات کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا، لیکن تین پاکستانی ورکرز نے لالچ میں اندھا ہو کر سعودیہ میں یہ واردات کرنے کی کوشش کی ہے، انہوں نے بینک کی اے ٹی ایم توڑ کر رقم نکالنے کی کوشش کی اور پکڑے گئے، واضح رہے کہ اے ٹی ایم پر سی سی ٹی وی کیمرے بھی لگے ہوتے ہیں، اب ان پاکستانیوں پر کیس چلایا جائے گا۔

عرب  خبررساں ادارے کے مطابق سعودی پولیس نے سوشل میڈیا پر جعلی کرنسی کے کاروبار کے حوالے سے ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ایک اور کارروائی میں 4 ملزمان کے خلاف کارروائی کرکے گرفتار کرلیا ہے، ان میں 3 سعودی شہری اور ایک سوڈانی شامل ہیں، ان کے قبضے سے ایک لاکھ 43 ہزار جعلی ریال بھی قبضے میں لیے گئے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.