پاکستان کی نجی لیب نے کرونا ویکسین منگوالی، قیمت پر ابہام برقرار

0

اسلام آباد: حکومت کی طرف سے نجی شعبہ کو کرونا کی ویکسین درآمد کرنے کی اجازت دینے کے بعد ملک کی ایک بڑی لیبارٹری نے روسی ویکسین منگوانے کے انتظامات مکمل کرلئے، روس کے ساتھ تمام معاملات طے کرلئے گئے، بہت جلد لوگ اس لیبارٹری سے ویکسین لگواسکیں گے، تاہم اس کی قیمت اب تک جاری نہیں کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے چغتائی لیب کو کرونا ویکسین درآمد اور فروخت کرنے کی اجازت دی ہے، تاہم اس کی کوئی سرکاری سطح پر قیمت مقرر نہیں کی گئی، سپوتنک روسی ویکسین کی قیمت روسی کمپنی نے 10 ڈالر بتائی تھی، لیکن پاکستان میں نجی لیب یہ کس قیمت پر شہریوں کو لگائے گی، اس بارے میں کوئی اعلان سامنے نہیں آیا۔ چغتائی لیب کے ڈائریکٹر عمرچغتائی نے برطانوی خبررساں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ویکسین کی پہلی کھیپ اگلے ہفتے ملنے کی امید ہے، ابتدائی طور پر ان کی لیب نےنویکسین کی ہزاروں خوراک کا آرڈر دیا ہے۔

ڈاکٹرعمر چغتائی نے روسی ساختہ ویکسین کی درآمدی لاگت اور قیمتوں کے بارے میں واضح طور پر کچھ کہنے سے انکار کیا، البتہ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت عالمی سطح پر ویکسین کی بہت زیادہ مانگ ہے، اس لیے اس کی قیمت بھی زیادہ ہے لیکن تین سے چار ماہ میں مزید ویکسین مارکیٹ میں آجائیں گی، جس سے قیمت کم ہوجائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.