عالمی فضائی سفر بحال ہوگا یا نہیں، بڑی کمپنی کے سربراہ نے پیشگوئی کردی

0

ابوظہبی: دنیا کی بڑی فضائی کمپنی کے سربراہ نے رواں سال 2021 میں فضائی سفر کی صورتحال کے حوالے سے پیش گوئی کردی، فضائی صنعت کو لگنے والا کرونا کا گرہن اس سال بھی فضائی کمپنیوں کو نگلتا رہے گا، مسافروں کی بحالی کی کوئی امید نظر نہیں آرہی۔

تفصیلات کے مطابق دبئی کی قومی فضائی کمپنی ’’ایمریٹس‘‘(امارات) ائر لائن کے سربراہ ٹم کلارک جو پہلے رواں برس کے دوران فضائی صنعت کی بحالی کے لئے پرامید تھے، اب مایوس ہوگئے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ 2021 میں بھی بین الاقوامی فضائی ٹریفک کی بحالی کا امکان نظر نہیں آتا، بیشتر ملکوں نے ایک بار پھر کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے سخت پابندیاں نافذ کردی ہیں، جس کے پیش نظر بین الاقوامی سفر محدود ہی رہے گا۔ ورچوئل کانفرنس سے خطاب میں ٹم کلارک کا کہنا تھا میں نےفضائی ٹریفک کی بحالی کے بارے میں جس امید کا اظہار کیا تھا، وہ پوری ہوتی نظر نہیں آرہی۔

انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ جولائی اور اگست تک عالمی فضائی ٹریفک بحال ہوسکے گی، البتہ آخری سہ ماہی کے بارے میں کچھ نہیں کہا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ مختلف ممالک اپنی سرحدوں کی بندش اور بین الاقوامی سفر پر پابندیوں کا سلسلہ اس وقت تک جاری رکھیں گی، جب تک انھیں یہ نہیں پتا چل جاتا کہ وہ کرونا وائرس کی نئی قسم سے کیسے نمٹ سکتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.