دبئی میں پولیس اسٹیشن، سروس سینٹرز میں آنے والوں کو کیا ساتھ لانا ہوگا؟

0

دبئی: آپ دبئی میں رہتے ہیں، اور کسی شکایت  یا کسی کام کے لئے وہاں کے پولیس اسٹیشن  یا کسٹمر سروس سینٹر جانے کا پروگرام بنارہے ہیں، تو ٹھہریں، آپ کو وہاں جانے سے پہلے اب تھوڑی جیب ڈھیلی کرنی پڑسکتی ہے، جی ہاں دبئی پولیس نے تھانے یا کسٹمر سروس سینٹر آنے والوں کیلئے نئی شرط رکھ دی ہے۔

جس کے تحت اب پولیس کے پاس آنے سے پہلے آپ کو کرونا کا ٹیسٹ کرانا ہوگا، اس کے بعد ہی آپ کے لئے تھانے یا کسٹمر سروس سینٹر کے دروازے کھل سکتے ہیں، دبئی پولیس کے حکام کے حوالے سے خلیجی اخبار نے بتایا ہے کہ اب پولیس کی خدمات کے حصول کے لئے اگر آپ وزٹ کرتے ہیں، تو اس سے پہلے آپ کے پاس کرونا کلئیر ہونے کی رپورٹ ہونی چاہئے، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ حفاظتی تدابیر کے طور پر کیا گیا ہے۔

اب پولیس کی عمارتوں یا سروس سینٹرز میں صرف ان لوگوں کو داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی، جن کے پاس زیادہ سے زیادہ 48 گھنٹے پرانی ٹیسٹ کی رپورٹ موجود ہوگی، تاہم ایسے افراد جو کرونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لے چکے ہیں، وہ بغیر ٹیسٹ تھانوں اور سروس سینٹرز میں آسکتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.