یواے ای کا پنجاب میں نیا ویزا سینٹر کھولنے کا اعلان

0

لاہور: متحدہ عرب امارات میں جانےکے خواہشمند پاکستانیوں کے لئے خوشخبری، یواے ای نے پنجاب میں نیا ویزا سینٹر کھولنے کا فیصلہ کیا ہے، جس سے  پنجاب کے باسیوں کو سہولت حاصل ہوگی، اور انہیں اسلام آباد جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی، نئے ویزا سینٹر سے وسطی و جنوبی پنجاب کے افراد فائدہ اٹھاسکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات نے پنجاب میں  نیا ویزا سینٹر کھولنے کا فیصلہ کیا ہے، جس سے بالخصوص وسطی اور جنوبی پنجاب کے رہنے والوں کو سہولت حاصل ہوگی، اور انہیں ویزا لینے کیلئے اسلام آباد جانے کی ضرورت نہیں رہے گی، متحدہ عرب امارات کے پاکستان میں سفیر حمد عبید الزعابی نے لاہور میں نیا ویز ا سینٹر کھولنے کے بارے میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو آگاہ کیا ہے۔  انہوں نے بتایا کہ لاہور کا ویزا سینٹر جلد کام کرنے لگے گا، ملاقات میں سفیر نے پنجاب کے تعمیرات  اور صحت کے شعبے میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ یواے ای کے سرمایہ کار اسپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاری کرنے کیلئے تیار ہیں۔ اس موقع پر سردار عثمان بزدار نے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین تاریخی برادرانہ تعلقات موجود ہیں، اماراتی سرمایہ کاری ریور راوی اربن فرنٹ اور والٹن بزنس حب کے منصوبوں میں سرمایہ کے لیے آگے آئیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.