اطالوی ریجن میں نئی گاڑیاں، بائیک خریدنے والوں کیلئے بونس کا اعلان

0

روم: اٹلی کے ایک  ریجن میں رہنے والوں کے لئے خوشخبری، ریجنل حکام نے نئی  گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں خریدنے والوں کو پیسے دینے کی اسکیم تیار کرلی، رجسٹریشن کے لئے ویب سائٹ بھی جاری کردی گئی، حکام نے یہ اسکیم آلودگی پر قابو پانے اور ماحول بہتر بنانے کے لئے  تیار کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اطالوی ریجن میں اسکیم یکم مارچ سے شروع کی جارہی ہے، اس اسکیم میں لمباردیا ریجن میں رہنے والوں کو نئی گاڑیوں اور موٹرسائیکل خریدنے پر حکومت اپنی طرف سے قیمت کا ایک حصہ فراہم کرے گی، جو 18 فیصد تک ہوسکتا ہے، اس میں اچھی بات یہ ہے کہ اسکیم  میں دی گئی خصوصیات پر پورا اترنے والی گاڑیاں اگر گزشتہ برس یعنی جنوری 2020 سے لے کر اب تک کسی بھی وقت خریدی گئی ہیں، ان کے مالکان بھی رقم کے لئے اپلائی کرسکیں گے، اطالوی اخبار کے مطابق اسکیم کے لئے 36 ملین یورو مختص کئے گئے ہیں۔ اس پیسے سے ان گاڑی مالکان کو رقم فراہم کی جائے گی، جو الیکٹرک کاریں یا موٹرسائیکل خریدیں گے، یا گزشتہ برس خرید چکے ہیں، الیکٹرک کے علاوہ کم  آلودگی پھیلانے والی   نئی گاڑیاں خریدنے والے بھی اسکیم کے ذریعہ پیسے حاصل کرسکیں گے، تاہم اس اسکیم سے فائدہ اٹھانے والوں کو اپنی پرانی گاڑی کی رجسٹریشن ختم  کرانی ہوگی، البتہ ان کے پاس اگر پہلے بھی الیکٹرک کار یا موٹر سائیکل ہے، تو پھر انہیں رجسٹریشن ختم کرانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:اٹلی کی ’’فراری‘‘ کمپنی فلموں والی جادوئی کاریں حقیقت بنانے کیلئے تیار

لمباردیا کے ماحولیاتی کونسلر Raffaele Cattaneo کا کہنا ہے کہ ماحول بہتر بنانے کے لئے یہ پہلا پیکج ہے، اور اس کے بعد مزید اقدامات اور ترغیبات بھی دی جائیں گی، ہم زیادہ آلودگی پھیلانے والی گاڑیاں ختم کرنے کے لئے شہریوں کو پرکشش پیکج دینا چاہتے ہیں، جو شہری اس اسکیم سے  فائدہ اٹھا کر رقم حاصل کرنا چاہتے ہیں، وہ لمباردیا کی  ویب سائٹ پر جاکر خود کو رجسٹر کراسکتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.