اٹلی میں ہیروں کے مالک کی تلاش

0

روم: اٹلی میں ہیروں کے مالک کی تلاش، حکام نے سی سی ٹی وی فوٹیج سے بھی مدد لے لی، لیکن مالک کا تاحال کچھ نہ پتہ چل سکا، ہیرے بھی کافی مہنگے ہیں، حکام نے مالک کی تلاش کے لئے اخبارات میں اشتہار دینے پر غور کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اٹلی کے شہر ناپولی میں ایک شخص سپر مارکیٹ میں خریداری کرنے آیا، اور اس دوران اس کی جیب میں موجود ہیروں کا سیٹ اس کی جیب سے گرگیا، لیکن اسے علم نہ ہوسکا، اور وہ خریداری کرکے چلتا بنا، بعد میں جب سپر مارکیٹ کے عملے کی نظر پڑی، تو انہوں نے اسے اپنے مالک کے حوالے کردیا، ہیروں کی مالیت 50 ہزار یورو سے زائد بتائی جاتی ہے، سپر مارکیٹ کے مالک نے پہلے انتظار کیا کہ شائد ہیروں کا مالک واپس آکر اس بارے میں پوچھے، لیکن جب وہ نہ آیا، تو اسے مقامی حکام کے حوالے کردیا گیا۔

حکام نے مارکیٹ میں لگے کیمروں کا بھی معائنہ کیا ہے، جس میں ہیروں کا مالک جب مارکیٹ داخل ہوتا ہے تو ہیروں کی تھیلی پہلے ہی اس کی جیب سے باہر لٹک رہی ہوتی ہے، لیکن اسے اس کا احساس نہیں ہوتا، اس دوران تھیلی جیب سے باہر  گرجاتی ہے، مگر مذکورہ شخص کو پتہ نہیں چلتا، اور وہ اپنا بل دے کر وہاں سے چلا جاتا ہے، حکام کے مطابق کل تین ہیرے ہیں، اور اب وہ ان کے مالک کی تلاش کے لئے اخبارات میں اشتہار دینے پر غور کررہے ہیں،

Leave A Reply

Your email address will not be published.