یورپ میں کرونا بڑھنے پر عالمی ادارہ صحت پریشان

0

برسلز: یورپی ممالک میں ایک بار پھر کرونا کیسز بڑھنے لگے ہیں، عالمی ادارہ صحت نے انتباہ جاری کردیا، دوسری جانب کرونا ویکسین کی مہم سست ہونے پر یورپی یونین کے رکن ممالک میں اختلافات سامنے آنے لگے ہیں، اور بہت سے ممالک نے انفرادی طور پر معاہدہ شروع کردئیے ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ 6 ہفتوں کے دوران یورپ میں کرونا کیسز مسلسل کم ہونے کے بعد اب ایک بار پھر بڑھنا شروع ہوگئے ہیں، گزشتہ ایک ہفتے کے دوران یورپ میں کرونا کیسز میں 9 فیصد اضافہ ہوا ہے، اس طرح کیسز میں کمی کا سلسلہ ٹوٹ گیا ہے، عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر برائے یورپ ہنس کلگ نے کہا ہے کہ وسطی اور مشرقی یورپی ممالک میں کرونا کے کیس پھر تیزی سے بڑھ رہے ہیں، جبکہ مغربی یورپی ممالک میں جہاں پہلے ہی انفیکشن کی شرح زیادہ تھی، وہاں بھی مزید اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں ویکسین کی مہم تیز کرنے کی ضرورت ہے، مغربی خبرایجنسی کے مطابق یورپی یونین کے ممالک کی آبادی میں سے اب تک محص 2.6 فیصد آبادی کو ویکسین کی دو خوراکیں لگ سکی ہیں، جبکہ 5.4 فیصد آبادی کو ایک خوراک ملی  ہے، یورپی یونین ویکسین کے معاملے پر برطانیہ سے بہت پیچھے رہ گئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.