پاکستانیوں سمیت 3 گروپ اٹلی و دیگر ممالک میں پکڑے گئے

0

روم: یورپی ممالک کی سرحدوں پر سختی کے باعث چھپ کر خوشحال یورپی ممالک میں داخل ہونے والے تارکین وطن کے پکڑے جانے کی رفتار بڑھ گئی ہے، اٹلی، جرمنی اور فرانس کا رخ کرنے والے تارکین وطن کے تین گروپ پکڑے گئے ہیں، جن میں پاکستانی بھی شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اٹلی میں بلونیا کے علاقے میں ایک ٹرک سے مشکوک آوازیں آنے پر لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی،جس پر پولیس نے ٹرک کو روک کر چیک کیا تو اندر 6 تارکین چھپے ہوئے تھے، جن میں سے 3 کم عمر  بھی تھے، ان کا تعلق افغانستان سے تھا، پولیس کوانہوں نے بتایا ہے کہ وہ رومانیہ سے ٹرک پر سوار کئے گئے تھے، اور انہوں نے انسانی اسمگلر کو فی کس 1500 یورو ادئیگی کی تھی، رومانیہ میں وہ مہاجر کیمپ میں مقیم تھے، حکام کا کہنا ہے کہ بظاہر بلغاریہ سے تعلق رکھنے والے ٹرک ڈرائیور کو تارکین کے گاڑی میں چھپے ہونے کا علم نہیں  تھا، اس دوران سربیا کی پولیس نے بھی اٹلی جانے کی کوشش کرنے والے 6 پاکستانی تارکین کو ایک ٹرک سے برآمد کرلیا ہے۔

ادھر رومانیہ کی بارڈر پولیس نے ہنگری کے بارڈر پر تلاشی کے دوران گاڑیوں میں چھپے ہوئے 36 تارکین کو برآمد کرلیا ہے، ان میں سے ایک ٹرک ترکی سے آرہا تھا، اور اس کی منزل جرمنی تھی، دوسرا ٹرک مقدونیہ سے جرمنی جارہا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.