پاکستانی تارکین سے بھرا ٹرک کس ملک کی پولیس نے پکڑلیا؟

0

انقرہ: یورپ آنے کے خواہشمند پاکستانیوں کی بڑی تعداد سفر کے دوسرے مرحلے میں ہی پکڑی گئی ہے، ٹرک میں سفر کے دوران سرحدی علاقے میں دوست ملک کی پولیس نے پکڑ لیا، پولیس نے حراست میں لینے کے بعد ضابطے کی کارروائی شروع کردی ہے، انہیں ڈیپورٹ کردیا جائے گا۔

تفصیلات کےمطابق یورپ آنے کے خواہشمند پاکستانی تارکین وطن بلوچستان کے راستے ایران داخل ہوتے ہیں، اور انسانی اسمگلر انہیں ایران سے چھپ چھپا کر ترکی داخل کرتے ہیں، جہاں ان کا پڑاؤ ہوتا ہے، تارکین کی ایک ایسی ہی کھیپ  پہلے ایران اور پھر ترکی میں داخل ہونے میں تو کامیاب ہوگئی، لیکن ترک پولیس نےانہیں وان شہر میں پکڑ لیا، ترک حکام کے مطابق ایک ٹرک میں سوار ہوکر 114 تارکین وطن جارہے تھے، جن میں بڑی تعداد پاکستانیوں کی تھی، جبکہ افغانی بھی ٹرک پر سوار تارکین میں شامل تھے۔

پاکستانی اور افغان تارکین کو پولیس نے حراست میں لینے کے بعد ضابطے کی کارروائی شروع کردی، اور انہیں ڈیپورٹ کردیا جائے گا، واضح رہے کہ اس سے پہلے جنوری میں ترکی میں پاکستانی تارکین کے ساتھ  انسانی اسمگلروں کا فراڈ بھی سامنے آیا تھا، جس میں وہ ترکی میں موجود پاکستانی تارکین کو اٹلی پہنچانے کا جھانسہ دے کر بڑی رقم  بٹورتےتھے، اور اس کے بعد انہیں گاڑیوں میں بٹھا کر ترکی کے ہی کسی علاقے میں اٹلی کہہ کر اتارتے اور خود فرار ہوجاتے تھے.

Leave A Reply

Your email address will not be published.