اپوا کانفرنس میں برطانیہ سے پاکستانی نژاد خواتین کی شرکت، خاتون اوّل نے کردار کو سراہا

0

کراچی: اوورسیز پاکستانی وطن سے دور رہ کر بھی پاکستان کو نہیں بھولتے اور ملک میں ہونے والی سماجی اور فلاحی سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لیتے ہیں، کراچی میں منعقدہ اپوا کانفرنس میں بھی برطانیہ سے آئے وفد نے بھرپور شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں آل پاکستان ویمنز ایسوسی ایشن (اپوا ) کی طرف سے “ملک میں صنفی مساوات “کے موضوع پر کانفرنس منعقد کی گئی۔ مقامی ہوٹل میں منعقدہ کانفرنس کی مہمان خصوصی خاتون اوّل بیگم ثمینہ عارف علوی تھیں۔ کانفرنس میں برطانیہ میں اپوا کی صدر رفعت مغل اور برمنگھم سے آئی مقدس نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر رفعت مغل اور مقدس نے اپوا کی چئیرمین ایچ ہدایت اللہ کے ہمراہ خاتون اوّل ثمینہ عارف علوی سے ملاقات بھی کی۔ خاتون اوّل نے رفعت مغل اور مقدس کی سماجی سرگرمیوں کو سراہا۔ انہوں نے کہاکہ اوورسیز پاکستانی ملک کی ترقی اور فلاحی سرگرمیوں میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.