یرغمال بنائے گئے تارکین بازیاب

0

برسلز: یورپ آنے کی کوشش میں مزید تارکین ڈوب گئے ہیں، جبکہ بروقت امدادی کارروائی کرکےدرجنوں تارکین وطن کو  بچالیا گیا ہے ، دوسری طرف لیبیا میں تارکین وطن کو یرغمال بنائے جانے کا انکشاف ہوا ہے، اور سیکورٹی فورسز نے ایک کارروائی میں 70 افراد کو رہا کرالیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یورپ آنے کی کوشش میں غیر قانونی تارکین وطن کی دو کشتیاں تیونس کے قریب سمندر میں ڈوب گئی ہیں، جن میں سوار کم ازکم 39 تارکین وطن ڈوب کر ہلاک ہوگئے ہیں، تیونسی حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے امدادی کارروائیوں میں 165 تارکین وطن کو بچالیا ہے، حکام نے ڈوبنے والے تارکین میں سے 39 کی لاشیں بھی نکال لی ہیں، جبکہ مزید کی تلاش جاری ہے، تیونس کی وزارت دفاع کے ترجمان محمد زکریا کا کہنا ہے کہ مرنے والے تمام تارکین افریقی ممالک سے تعلق رکھتے ہیں، جن تارکین کو بچایا گیا ہے، وہ اطالوی جزیرے لمپاڈسیا کی طرف جانے کی کوشش کررہے تھے۔

تارکین بازیاب

ادھر لیبیا کے شہر بن ولید میں سیکورٹی فورسز نے 6 خفیہ جیلوں کا سراغ لگایا ہے، جہاں یورپ جانے کی خواہش میں لیبیا پہنچنے والے مختلف ملکوں کے تارکین وطن کو قید رکھا جاتا تھا، ان سے زیادتی اور تشدد کیا جاتا، اور جبری مشقت اور فون کرا کے ان کے ممالک سے پیسے منگوائے جاتے تھے، بنی ولید سے فورسز نے 70 تارکین کو بازیاب کرایا ہے، انہیں قید  رکھنے والے انسانی اسمگلروں اور ان کے کئی ساتھیوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.