اٹلی میں سردیوں نے یوٹرن لے لیا

0

روم: اٹلی میں جاتے جاتے سردیاں پھر واپس پلٹ آئیں، رواں ہفتے کے دوران مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے، جس سے موسم مزید سرد ہوجائے گا۔ خیال رہے کہ موسم سرما اس سال جلدی چلا گیا تھا، اور بہار کا آغاز جلدی ہوگیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق اٹلی میں سردیاں جاتے جاتے پھر پلٹ آئی ہیں، اور محکمہ موسمیات نے شمالی اٹلی اور وسطی اور جنوبی علاقوں میں  برفباری، بارش اور سرد ہوائیں چلنے کی پیشگوئی کی ہے، حکام کے مطابق جمعرات کو موسم سردی کی طرف انگڑائی لینا شروع کرے گا اور جمعہ کو اٹلی کے بیشتر حصوں میں سردی دوبارہ قدم جمالےگی، زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں  میں تسکونی،امبریا، لازیو اور کمپانیا شامل ہوں گے۔

اس سے پہلے موسم سرما اس سال جلدی چلا گیا تھا، اور بہار کا آغاز جلدی ہوگیا تھا، تاہم اب جاتے جاتے سردی نے واپس انٹری دے دی ہے، جو ماحولیاتی تبدیلیوں کا شاخسانہ قرار دیا  جارہا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.