برے کام کا برا نتیجہ، جرمنی میں تارکین کو پناہ کے بجائے جیل مل گئی

0

برلن: برے کام کا برا نتیجہ، جرمنی میں 4 تارکین وطن کو سیاسی پناہ کے بجائے عدالت سے قید کی سزا مل گئی، سزائیں مکمل ہونے کے بعد متوقع طور پر انہیں ڈیپورٹ کرکے ان کے ملکوں میں واپس بھیج دیا جائے گا، کورٹ نے چاروں افراد کو دو برس اور تین ماہ قید کی سزا سنائی۔

تفصیلات کے مطابق جرمن ریاست Baden-Wurttemberg میں سیاسی پناہ کے طلبگار 4 تارکین وطن کو ایک جرمن اسکول کی طالبہ کے ساتھ زیادتی کے جرم میں سزائیں سنائی گئی ہیں، متاثرہ لڑکی کی عمر 14 برس تھی، مجرموں نے جو سیاسی پناہ کے کیس کے بعد ایک کیمپ میں مقیم تھے، مذکورہ لڑکی ایران سے تعلق رکھنے والے ایک 15 سالہ لڑکے سے جان پہنچان رکھتی تھی، جو 2019 میں Halloween کے موقع پر اسے بہانے سے اپنے ساتھ لے گیا، جہاں چاروں مجرم موجود تھے، ان میں سے ایک کی عمر 28 برس، دوسرے کی 26 اور باقی دونوں 17 برس کے تھے، ان چاروں نے جرمن طالبہ کو پہلے باتوں باتوں میں ضرورت سے زیادہ شراب پلائی اور دیگر نشہ آور چیزیں دیں، اور جب اس پر نشہ چڑھ گیا، تو وہ اسے اپنے ساتھ کیمپ لے گئے، اور وہاں اس کے ساتھ زیادتی کی، بعد ازاں طالبہ نے واقعہ سے اپنے والدین کو آگاہ کردیا، جنہوں نے پولیس میں رپورٹ کی۔

اب جرمن عدالت نے چاروں مجرموں کو سزا سنادی ہے، Ulm ریجنل کورٹ نے چاروں مجرموں کو دو برس اور تین ماہ قید کی سزا سنائی ہے، چاروں تارکین افغانی اور عراقی ہیں، اور ان میں سے دو نے اپنا جرم جزوی طور پر قبول بھی کرلیا، دوسری طرف 15 سالہ ایرانی لڑکا جو طالبہ تک ان مجرموں کی رسائی کی وجہ بنا تھا، اس کی جانب سے تعاون پر اس کیخلاف کیس ختم کردیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.