اٹلی میں لاک ڈاؤن کے خلاف ایک اور احتجاج

0

روم: اٹلی میں لاک ڈاؤن کے خلاف ایک اور احتجاج ہوا ہے، جس کے دوران مظاہرین نے موٹروے بھی بند کردی، اور ایک حادثہ بھی پیش آگیا ہے، مظاہرین نے مطلبہ کیا کہ حکومت انہیں کاروبار کھولنے کی اجازت دے، ہم صرف اپنے روزگار کی بحالی چاہتے ہیں، کاروبار کی بندش نے ہمیں تباہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اٹلی میں اگر چہ حکومت نے لاک ڈاؤن میں بتدریج نرمی کا اعلان کردیا ہے، اور 26 مئی سے پابندیاں نرم ہونا شروع ہوجائیں گی، تاہم سیاحتی صنعت کھولنے کے لئے تاریخ کا اعلان نہ کرنے سے اس شعبے سے وابستہ افراد میں پریشانی برقرار ہے، اور انہوں نے فلورنس میں مظاہرہ کیا ہے، مظاہرہ کا اہتمام Tni نے کیا تھا، جو سیاحتی صنعت سے وابستہ افراد کی نمائندگی کرتی ہے، مظاہرین نے فلورنس کے قریب موٹر وے بھی بلاک کردی، موٹروے بلاک کرنے کے دوران ایک تیز رفتار کار ڈرائیور نے گاڑی روکنے سے انکار کردیا، اور مظاہرے میں شامل ایک ہوٹل مالک پر گاڑی چڑھادی، حادثے میں ہوٹل مالک زخمی ہوگیا ہے۔

اطالوی خبر ایجنسی کے مطابق مظاہرین پر گاڑی چڑھانے والے ڈرائیور کو پولیس نے شناخت کرکے حراست میں لے لیا ہے۔ دوسری طرف مظاہرے سے خطاب میں تنظیم کے سربراہ پسکول نکاری نے کہا کہ ہم صرف اپنے روزگار کی بحالی چاہتے ہیں، کاروبار کی بندش نے ہمیں تباہ کردیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.