اقامہ ہولڈرز پاکستانیوں کو سعودی عرب جانے کیلئے بڑی مہلت مل گئی

0

ریاض: سعودی عرب نے پروازوں پر پابندی کی وجہ سے پاکستان سمیت دیگر ملکوں میں پھنسے ہوئے تارکین وطن کو بڑا تحفہ دے دیا ہے، سعودی فرمانروا شاہ سلمان کے اعلان سے پریشان چہروں پر اطمینانی آگئی ، دوسری طرف سعودیہ نے ویکسین نہ لگوانےوالے شہریوں اور تارکین وطن پر پابندیاں لگانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے غیرملکیوں کے اقاموں اور وزٹ ویزوں میں 2 جون تک توسیع کا حکم جاری کردیا ہے، جس کے بعد پاکستانیوں سمیت دیگر تارکین وطن جن کے اقامے ختم بھی ہوچکے ہیں، وہ اب 2 جون تک سعودیہ واپسی کے اہل ہوگئے ہیں، اس توسیع کے لئے کسی قسم کی فیس بھی نہیں لی جائے گی، پروازوں پر پابندی کی وجہ سے پاکستان سمیت بیرون ملک پھنسے ہوئے تارکین وطن اس حکم نامے سے سب سے زیادہ مستفیض ہوں گے، سعودی میڈیا کے مطابق ایگزٹ اور ری انٹری ویزوں کی بھی فیس کے بغیر توسیع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ توسیع خود کار نظام کے تحت 2 جون 2021 تک کسی فیس کے بغیر ہوگی۔سعودی محکمہ پاسپورٹ کا کہنا ہے کہ اقاموں اور ویزوں میں توسیع کے لیے دفاتر سے رجوع نہیں کرنا پڑے گا۔ واضح رہے کہ پاکستان کا نام ریڈ لسٹ میں ہونے کی وجہ سے پاکستانی تارکین اب افغانستان کا ویزا لگوا کر پہلے وہاں جارہے ہیں، اور وہاں سے سعودیہ کا سفر کرتے ہیں،

ویکسین نہ لگوانے پر پابندیاں

سعودی حکومت نے ویکسین نہ لگوانے والوں پر مختلف پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے، یکم اگست تک جو افراد ویکسین نہیں لگوائیں گے، ان کے سرکاری و نجی دفاتر ، تعلیمی اداروں اور تفریح گاہوں میں داخلے پر پابندی عائد کردی جائے گی، اسی طرح وہ پبلک ٹرانسپورٹ بھی استعمال نہیں کرسکیں گے، اسی طرح ویکسین کے بغیر کام کی جگہوں پر جانے پر بھی پابندی ہوگی،

Leave A Reply

Your email address will not be published.