ورکرز کی تنخواہوں کیلئے اطالوی وزیر خارجہ کا یورپی یونین سے مطالبہ

0

روم: اٹلی کے وزیر خارجہ لیگوئی ڈی مایو نے یورپی یونین سے تنخواہوں کے حوالے سے بڑا مطالبہ کیا ہے، جسے تسلیم کرنے کی صورت میں اٹلی، اسپین اور پرتگال سمیت کم تنخواہوں والے یورپی ممالک میں کارکنوں کی تنخواہیں بڑھ سکتی ہیں، انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ اب اس ایشو پر بات چیت ہورہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اطالوی وزیر خارجہ لیگوئی ڈی مایو جن کا تعلق فائیو اسٹار موومنٹ سے ہے، انہوں نے یورپی یونین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پورے بلاک میں کم از کم تنخواہ مقرر کرے، ان کا کہنا تھا کہ یورپی یونین سطح پر یہ فیصلہ کرنے کا وقت آگیا ہے، انہوں نے کہا کہ میں یہ نہیں کہہ رہا کہ تمام 27 ممالک میں کم ازکم تنخواہ کی ایک ہی سطح مقرر کی جائے، لیکن کم ازکم تنخواہ ہر ملک میں غربت کی سطح اور دیگر عوامل کو مدنظر رکھ کر مقرر کی جانی چاہئے، انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ اب اس ایشو پر بات چیت ہورہی ہے۔

خیال رہے کہ کرونا بحران اور اس کے نتیجے میں لگنے والے لاک ڈاؤن نے دنیا بھر کے انسانوں کی آمدن کو کافی حد متاثر یا بالکل ختم کیا ہے، ایسے میں اٹلی جیسے خوشحال ملک میں بھی غربت بڑھتی جارہی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.