روم۔ اٹلی میں موٹر سائیکل ریس میں حصہ لینے والا سوئس ریسر المناک حادثے کا شکار ہوگیا، اٹالین گرینڈ پری میں حصہ لینے والا سوار زندگی کی دوڑ ہی ہا ر گیا، 19 سالہ سوئس موٹرسائیکلسٹ جیسن ڈوپس کوائر Jason Dupasquier ایک ابھرتے ہوئے موٹر سائیکل ریسر تھے، اور کئی یورپی ریسوں میں حصہ لے چکے تھے۔
تفصیلات کے مطابق اٹالین گرانڈ پری میں حصہ لینے والے سوئس موٹرسائیکلسٹ 19 سالہ جیسن ڈوپس کوائر Jason Dupasquier ایک ابھرتے ہوئے موٹر سائیکل ریسر تھے، اور کئی یورپی ریسوں میں حصہ لے چکے تھے، ہفتہ کو وہ اٹالین گرینڈ پرکس میں حصہ لینے کے دوران دوسرے دو موٹرسائیکلسٹ سے ٹکرا گئے، اس حادثے میں جیسن شدید زخمی ہوئے، اور انہیں ہیلی کاپٹر کے ذریعہ فلورنس کے اسپتال منتقل کیا گیا تھا، تاہم اتوار کو وہ جان بر نہ ہوسکے، ان کی موت سے موٹرسائیکل ریس میں حصہ لینے والی انتظامیہ سوگ میں ڈوب گئی، اور اس ابھرتے موٹرسائیکل ریسر کی اچانک موت پر دکھ کا اظہار کیا گیا،
ریس کا کیا ہوا؟
جیسن کی المناک موت کے بعد ان کے ساتھی سوئس ریسر ٹوم لوتھی نے سوگ میں موٹو ٹو ریس میں مزید حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، تاہم ریس کو پہلے سے طے شدہ پروگرام کے تحت اتوار کو جاری رکھا گیا، البتہ کھلاڑیوں نے ریس شروع ہونے سے قبل اپنے مرحوم ساتھی کو خراج عقیدت پیش کیا، اور سوئس پرچم لہرایا۔