عرب امارت میں کپڑوں، جوتوں، کھلونوں سمیت بڑی سیل لگ گئی
دبئی: متحدہ عرب امارات میں مقیم افراد کے لئے سستی چیزیں خریدنے کا نادر موقع، اگر چھٹی پر جارہے ہیں، یا آپ کا کوئی دوست جارہا ہے، تو سستا سامان لے کر اپنے پیاروں کو بھیج سکتے ہیں، 6 جون تک جاری رہے گی، اس دوران صارفین کو 70 فیصد تک سستی چیزیں دی جارہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق دبئی میں تین دن تک شاپنگ سیل کے بعد شارجہ کے ایکسپو سینٹر میں 5 روز کے لئے شاندار شاپنگ سیل لگائی جارہی ہے، جو 6 جون تک جاری رہے گی، اس دوران صارفین کو 70 فیصد تک سستی چیزیں دی جارہی ہیں، اس سیل میں یواے ای کی مقامی کمپنیوں کے علاوہ عالمی برانڈ بھی حصہ لے رہےہیں، سیل پر لگائے گئے آئٹمز میں کپڑوں اور جوتوں سے لے کر ہینڈ بیگز، خواتین کا سامان ، کاسمیٹکس ، اور کھلونے ہر چیز شامل ہے، ’’بگ شاپر سیل ‘‘ میں آنے والوں کے لئے پارکنگ بھی فری رکھی گئی ہے، جبکہ داخلہ فیس 5 درہم ہے،
شارجہ ایکسپو سینٹر کے چیف ایگزیکٹو افسر سیف محمد کا کہنا ہے کہ یہ سال کی سب سے بڑی سیل ہے، اور صارفین کے لئے سستی خریداری کا یہ شاندار موقع ہے، کئی آئٹمز پر تو 70 فیصد سے بھی زیادہ رعائت دی جارہی ہے، صارفین کی سہولت کے لئے اوقات کار بھی طویل رکھے گئے ہیں، جو صبح گیارہ بجے سے رات گیارہ بجے تک ہیں،