یورپ سے کیش ساتھ لے جانے والے ہوجائیں ہوشیار، نیا قانون ہوگیا نافذ

0

برسلز: یورپی یونین نے مسافروں کی جانب سے کیش رقم ساتھ لے جانے کے ضوابط مزید سخت کردئیے ہیں، نئے ضوابط کا اطلاق 3 جون سے ہوگیا ہے، اس سے قبل یورپی یونین کے رکن ممالک سے جانے یا آنے والا مسافر 10 ہزار یورو تک کا کیش ساتھ لے جاسکتا تھا۔اور 10 ہزار یورو لانے یا لے جانے کیلئے حکام کو بتانا ضروری نہیں تھا۔

تفصیلات کے مطابق یورپی یونین سے کیش 10 ہزار یورو سے زیادہ ہونے کی صورت میں حکام کو بتانے کی پابندی تھی، تاہم اب یورپی یونین نے منی لانڈرنگ روکنے کیلئے کیش سے متعلق قانون مزید سخت کردیا ہے، نئے قانون کے تحت اب کیش کے ساتھ سونے کے زیورات کو بھی شامل کردیا گیا ہے، اور اب سونے کی مالیت بھی کیش تصور ہوگی، یعنی اگر آپ کے پاس سونا یا اس کے زیورات ہیں، تو اس کی قیمت نکالنے کے بعد آپ باقی رقم 10 ہزار یورو تک کیش لے جاسکیں گے، اگر آپ کے پاس 3 ہزار یورو کا سونا ہے، تو مزید آپ صرف 7 ہزار یورو کیش لے جاسکیں گے، ورنہ یہ رقم ضبط کی جاسکے گی۔

اس کے علاوہ یورپی کسٹم حکام اس رقم کو بھی ضبط کر سکیں گے جو پوسٹ، کورئیر یا دیگر فریٹ کے ذریعے بھیجی جائے گی۔ اس کے علاوہ ممبر ممالک کی اتھارٹیز کو اس حوالے سے معلومات بھی فراہم کی جائیں گی تاکہ وہ اس معاملے کی مزید چھان بین کر سکیں۔ نئے قوانین کے بعد پاکستانیوں سمیت ایشیائی خاندانوں کو زیادہ محتاط رہنا پڑے گا، جن کی خواتین سفر کے دوران بھاری بھر کم زیورات کا استعمال کرتی ہیں۔ زیورات کی رقم کا حساب لگانے کے بعد ہی 10 ہزار یورو کی حد کو ذہن میں رکھتے ہوئے آپ کیش ساتھ لے جاسکیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.