پاکستان میں بسیں اور ٹرک بنانے کا پلانٹ لگے گا، معاہدہ ہوگیا

0

اسلام آباد: پاکستان میں صنعتوں کو فروغ دینے کی حکومتی پالیسی کو ایک اور کامیابی ملی ہے، اور ایک کمپنی نے بسوں اور ٹرکوں کا اسمبلنگ پلانٹ لگانے کا معاہدہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان ملک میں صنعتیں لگانے پر زور دے رہے ہیں، اور حکومت نے اس حوالے سے پرکشش پیکج بھی دئیے ہیں، جن میں سستی بجلی اور ٹیکسوں میں رعائت شامل ہے، اس پالیسی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اب ایک صنعتی گروپ نے چینی کمپنی کے تعاون سے بسوں اور ٹرکوں کا اسمبلنگ پلانٹ لگانے کا فیصلہ کیا ہے، یہ پلانٹ کالاباغ کے قریب میانوالی کے علاقے داود خیل میں لگایا جائے گا، جہاں سالانہ 600 سن لاگ بسیں، اور 5 ہزار شکمن ٹرک تیار کئے جائیں گے ، اس کے علاوہ 10 ہزار چھوٹے ٹرک بھی یہاں اسمبل ہوں گے۔ پلانٹ کے لئے راول انڈسٹریل ایکویپمنٹ اور ملک گروپ آف کمپنیز نے معاہدہ کرلیا ہے، یہ پلانٹ سی پیک کے روٹ پر تعمیر کیا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.