اٹلی میں بھی پاکستان کی طرح شوہر بے قابو ہونے لگے

0

روم: پاکستان میں تو آپ شوہر کے ہاتھوں بیوی کے قتل کے واقعات پڑھتے اور سنتے رہتے ہوں گے، لیکن اٹلی میں بھی اب ایسے کیس مسلسل بڑھتے جارہے ہیں، اور تازہ واقعات میں بھی دو خواتین کی جان لے لی گئی ہے، دونوں اپنے ناراض شوہروں کا نشانہ بنیں۔

تفصیلات کے مطابق بریشیا کے علاقے Agnosine میں 52 سالہ اطالوی شہری Paolo Vecchia نے اپنی 46 سالہ ناراض بیوی کی جان لے لی ، اطالوی خبر ایجنسی ’’انسا‘‘ کے مطابق دو بچوں کی ماں Giuseppina Di Luca ایک ماہ قبل اپنے شوہر سے الگ ہوکر چلی گئی تھی، اور الگ گھر میں رہ رہی تھی، پیر کو اس کا شوہر گھر کے باہر پہنچ گیا، اور اس کا انتظار کرنے لگا، جیسے ہی خاتون گھر سے نکل کر سیڑھیوں پر آئی ، اس نے اپنی بیوی پر چاقو سے حملہ کردیا، جس سے اس کی جان چلی گئی ، بعدازاں ملزم خود پولیس کےسامنے پیش ہوگیا، اس جوڑے کے دو جوان بچے بھی ہیں،

دوسرا واقعہ کلابریا میں پیش آیا ہے، جہاں 43 سالہ خاتون سونیا لتاری کو اس کے شوہر 52 سالہ Giuseppe Servidio نے قتل کردیا، یہ واقعہ Cosenza کے علاقے میں پیش آیا ہے، حکام کے مطابق دونوں میاں بیوی کے درمیان کسی مسئلہ پر جھگڑا ہوا ، جس پر مشتعل ہوکر شوہر نے بیوی پر حملہ کردیا، اس جوڑے کے بھی دو بچے تھے، تاہم لڑائی کے وقت وہ گھر پر موجود نہیں تھے،

Leave A Reply

Your email address will not be published.