چینی کمپنیاں پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کیلئے تیار

0

اسلام آباد: چینی کمپنیوں نے پاکستان میں اب تک کی سب سے بڑی صنعتی سرمایہ کاری کا عزم ظاہر کیا ہے، گوادر میں اربوں ڈالر سے پیٹروکیمیکل کی صنعت قائم کرنے کی تیاری ، پاکستانی حکام کو اس حوالےسے آگاہ کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چینی نجی کمپنیوں نے پاکستان کے پیٹرو کیمیکل کے شعبے میں پندرہ ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ سیکرٹری برائے سرمایہ کاری بورڈ فریحہ مظہر کا کہنا ہے کہ چینی کمپنیاں گوادر میں پیٹرو کیمیکل کے شعبے میں سرمایہ کاری کے لئے تیار ہیں، اس حوالے سے مزید تفصیلات طے کی جارہی ہیں، انہوں نے بتایا کہ سرمایہ کاری بورڈ پاکستان میں کاروباری آسانیاں پیدا کرنے کے لئے 50 سے زائد اصلاحات پر کام کررہا ہے، چینی سرمایہ کاروں نے گزشتہ ہفتہ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں پاکستان کی پالیسیوں اور سیکورٹی صورت حال پر اعتماد کا اظہار کیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.