اٹلی میں ایشیائی تارکین گروپ کی آپس میں لڑ ائی جان لے گئی

0

روم: اٹلی میں ایشیائی تارکین کا گروپ آپس میں لڑ پڑا ہے، جس میں لاٹھیوں، راڈذ اور دیگر سامان کا آزادانہ استعمال کیا گیا، جبکہ گولی بھی چل گئی، ایک تارک وطن کی موت بھی واقع ہوگئی ہے، جبکہ کچھ تارکین وطن زخمی بھی ہوئے ہیں، واقعہ کی تحقیات شروع ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اٹلی کے لازیو ریجن میں روم کے قریب Borgo Montello کے علاقے میں بھارت سے تعلق رکھنے والے تارکین کا گروپ آپس میں لڑ پڑا ہے، اطالوی خبر ایجنسی ’’انسا‘‘ کے مطابق لڑائی کی وجہ سامنے نہیں آئی، تاہم اس دوران بھارتی تارکین نے ایک دوسرے کے خلاف راڈز، لاٹھیوں سمیت مختلف اشیا سے حملے کئے، جبکہ فائر بھی کئے گئے ہیں، لیکن کسی کو گولی نہیں لگی۔ 

البتہ دیگر چیزوں کے حملے سے 10 تارکین زخمی ہوئے ہیں، جبکہ ایک 29 سالہ تارک وطن کی موت بھی واقع ہوگئی ہے۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی، اور اس نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا، جبکہ لڑائی کی تحقیقات بھی شروع کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اٹلی میں تارکین کے دو گروپوں میں لڑائی سے علاقہ میدان جنگ بن گیا

یہ بھی پڑھیں: اٹلی میں 2 تارکین گروپوں میں تصادم، متعدد زخمی، پولیس کا آپریشن

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی تارکین کے درمیان لڑائی کے متعدد واقعات پیش آچکے ہیں، دو ماہ قبل بھی ایک واقعہ پیش آیا تھا جس میں 8 تارکین زخمی ہوگئے تھے۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.