عالمی ادارہ صحت نے یورپ کیلئے خطرہ کی گھنٹی بجادی، کتنی اموات کا خدشہ ظاہر کیا؟

0

برسلز: عالمی ادارہ صحت نے یورپ کے لئے خطرہ کی گھنٹی بجادی ، یورپی ممالک میں اگلے سال تک کرونا سے کتنی اموات کا خدشہ موجود ہے، اس حوالے سے رپورٹ جاری کردی ، دوسری جانب اٹلی اور جرمنی سمیت یورپی ممالک میں کرونا کے مریض بھی بڑھنے لگے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے یورپ میں کرونا کی نئی لہر شروع ہونے کے بعد خطرہ کی گھنٹی بجادی ہے، عالمی ادارہ کا کہنا ہے کہ اگلے سال فروری تک یورپ میں کرونا کی وبا مزید 5 لاکھ جانیں لے سکتی ہے، ڈبلیو ایچ اوکے ڈائریکٹربرائے یورپ Hans Kluge کا کہنا ہے کہ یورپ ایک بار پھر اس وبا کا مرکز بننے جارہا ہے، یورپ ریجن کے 53 ممالک میں وبا پھیلنے کی شرح تشویش ناک حد تک زیادہ ہے، انہوں نے کہا کہ اس کی بڑی وجہ ویکسینیشن کی کم شرح اور پابندیوں میں نرمی ہے، فرانسیسی خبر ایجنسی کے مطابق گزشتہ 6 ہفتوں سے یورپ میں مریضوں اور اموات کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے، اب یومیہ ڈھائی لاکھ مریض اور 3600 تک اموات ہورہی ہیں۔ ان میں روس سرفہرست ہے، جہاں ایک ہفتے میں 8162 اموات ہوچکی ہیں، جبکہ یوکرین میں 3819 اور رومانیہ میں 3100 اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔

دوسری طرف ڈنمارک میں جمعرات کو 2598 کیس سامنے آئے جو اس سال سب سے زیادہ ہیں، جرمنی میں 34 ہزار کیس آئے جو وبا سامنے آنے کےبعد ایک دن میں مریضوں کی سب سے بڑی تعداد ہے، فرانس میں بدھ کو 10 ہزار نئے کیس سامنے آئے تھے، جبکہ اٹلی میں بھی آئی سی یو میں مریضوں کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، 27 اکتوبر سے 2 نومبر کے درمیان آئی سی یو کے مریضوں میں 12 فیصد اضافہ ہوا ہے، اسی طرح سوئٹزرلینڈ میں بھی مریض بڑھ رہے ہیں،

Leave A Reply

Your email address will not be published.