سعودی عرب نے پاکستانیوں کیلئے ویزوں کا مزید راستہ کھول دیا، 2 معاہدوں پر دستخط

0

ریاض: سعودی عرب نے تین ارب ڈالر کے ڈیپازٹ جمع کرانے کے بعد پاکستانیوں کے لئے روزگار کے مزید دروازے بھی کھول دئیے ہیں، اس حوالے سے دونوں ملکوں کے درمیان دو معاہدوں پر دستخط کردئیے گئے، معاہدہ سعودی عرب میں ملازمت کرنے والے پاکستانی کارکنوں کو جامع قانونی تحفظ بھی فراہم کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے دورہ ریاض میں سعودی ولی عہد نے شہزادہ محمد نے پاکستانیوں کے لئے روزگار کے مزید دروازے کھولنے کا وعدہ کیا تھا، اس پر عمل کرتے ہوئے اب سعودی عرب نے پاکستانی ورکرز کی بھرتی اور ہنرمندی کی تصدیق کے حوالے سے حکومت پاکستان کے ساتھ دو معاہدوں پر دستخط کردیے ہیں۔ ریاض میں وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت شفقت محمود نے پاکستان کی طرف سے دستخط کئے۔ یہ معاہدہ تنازعات کو طے کرنے اور کسی بھی معاہداتی خلاف ورزی پر ریکروٹمنٹ دفاتر، کمپنیوں یا ریکروٹمنٹ ایجنسیوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرنے میں بھی مدد دے گا۔ ورکرز کی بھرتی سے متعلق معاہدہ مختلف پیشوں میں پاکستان سے افرادی قوت کی برآمد کے عمل کو مزید تیز کرنے میں مدد دے گا۔

علاوہ ازیں یہ معاہدہ سعودی عرب میں ملازمت کرنے والے پاکستانی کارکنوں کو جامع قانونی تحفظ بھی فراہم کرے گا۔ ہنرمندی کی تصدیق کے معاہدے سے سعودی عرب کوتصدیق شدہ ہنرمند پاکستانی افرادی قوت کی برآمد میں اضافہ ہوگا۔یہ معاہدہ پاکستان میں تکنیکی افرادی قوت کے لیے بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ تربیت اور سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے مواقع پیدا کرے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.