اٹلی کے کن علاقوں میں زندگی زیادہ آسان اور پرآسائش ہے، لسٹ آگئی

0

روم: اٹلی میں آسان اور پر آسائش زندگی کے لیے کون سے صوبے بہترین ہیں، اس حوالے سے 32 ویں سالانہ رینکنگ جاری کردی گئی ہے، اطالوی جریدے کی جانب سے جاری کردہ فہرست میں شمال مشرقی ساحلی صوبہ Trieste چار درجہ بہتری کے بعد پہلے نمبر پر آگیا ہے۔

اطالوی جریدے Il Sole 24 Ore کی طرف سے مرتب کردہ معیار زندگی پر اطالوی صوبوں کی 32 ویں سالانہ درجہ بندی جاری کردی ہے، جس کے مطابق Trieste پہلے نمبر پر آگیا ہے، گزشتہ سال کے مقابلے میں Trieste کی رینکنگ میں چار درجہ بہتری ریکارڈ کی گئی ہے، گزشتہ دو سال سے Trieste پانچویں نمبر پر تھا، فہرست کے مطابق میلان دوسرے اور Trento تیسرے نمبر پر رہا۔ میلان کورونا وبا کی وجہ سے گزشتہ برس کی جاری رینکنگ میں ٹاپ ٹین کی فہرست سے باہر ہوگیا تھا، تاہم اب دوبارہ دوسرے نمبر پر آگیا ہے۔ Aosta شہر کوالٹی لائف انڈیکس میں چوتھے نمبر پر براجمان ہے۔ دیگر ٹاپ ٹین صوبوں میں Bolzano پانچویں، بلوونیا چھٹے، Pordenone ساتویں، Verona آٹھویں، Udine نویں نمبر پر آ گیا ہے۔ خواتین کے معیار زندگی میں بہتری لانے پر Treviso بہترین شہروں کی رینکنگ میں دسویں نمبر پر آگیا ہے۔ اٹلی کا دارالحکومت روم شہریوں کے معیار زندگی کے اعتبار سے نمایاں بہتری لانے پر 32 سے 13 ویں نمبر پر آگیا ہے۔

روم شہر کی رینکنگ میں گزشتہ سال کے مقابلے میں نمایاں بہتری ریکارڈ کی گئی ہے، اور وہ 19 درجہ بہتری کے بعد 13 ویں نمبر پر آگیا ہے، جبکہ فلورنس 27 سے 11، Bari ایک درجہ بہتری کے بعد 71 ویں، اور اٹلی کا تیسرا بڑا شہر نیپولی فہرست میں دو درجہ بہتری کے بعد 90 نمبر پر آگیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.