اٹلی سمیت یورپی ممالک میں کرونا صورتحال بگڑنے لگی

0

برسلز: اٹلی، برطانیہ، فرانس اور جرمنی سمیت یورپی ممالک میں کرونا کی وبا شدت اختیار کرگئی ہے، ڈنمارک میں وبا کی شرح دنیا میں سب سے زیادہ ہوگئی ہے، دوسری طرف جرمن میں نئی پابندیوں کے خلاف احتجاج کیا گیا ہے، اور پولیس کے ساتھ جھڑپیں بھی ہوئی، جس میں 10 اہلکار زخمی ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق اٹلی میں منگل کو کرونا مریضوں کا نیا ریکارڈ قائم ہوا ہے، اور 78 ہزار313 نئے مریض سامنے آئے، جو وبا شروع ہونے کے بعد سے ایک دن میں کیسز کی سب سے زیادہ تعداد ہے، اس دوران مزید 202 اموات بھی ریکارڈ کی گئی ہیں، واضح رہے کہ پیر کو اٹلی میں ہلاکتیں 142 جبکہ کیس 30 ہزار 810 تھے، اس طرح ایک دن میں کیس دگنے سے بھی بڑھ گئے ہیں، اطالوی حکام کے مطابق کرونا کی نئی قسم اومی کرون کی وجہ سے مریضوں کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے، دوسری طرف برطانیہ میں ایک لاکھ 29 ہزار 471 نئے کیس منگل کو سامنے آئے، جو ایک ہفتہ میں 43 فیصد کا اضافہ ظاہر کرتے ہیں۔ فرانس میں بھی صورتحال خراب ہے، جہاں ایک دن میں ایک لاکھ 80 ہزار نئے کیس ریکارڈ کئے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: اٹلی میں بڑھتے کرونا کیسز، ملک میں نئی پابندیوں کی تیاری

ڈنمارک میں کرونا کی شرح دنیا میں سب سے زیادہ ہوگئی ہے، جہاں پیر کو 16 ہزار164 کیس سامنے آئے، اور پازیٹوٹی کی شرح 12 فیصد سے بھی بڑھ گئی ، ڈنمارک کی آبادی 58 لاکھ ہے، اور ہر لاکھ میں سے 1612 نئے یومیہ کیس سامنے آئے، دوسری طرف جرمنی میں وبا پر کنٹرول کے لئے کئی ریاستوں نے نئی پابندیاں لگانے کا اعلان کیا ہے۔

بویریا، برلن، ہیسے، نارتھ رائن ویسٹ فیلیا، زارلینڈ، سیکسونی، شلیسوگ ہولشٹائن، اور تھیورنگیا میں سماجی رابطوں اور اجتماعات پر متعدد پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔ کئی ریاستوں نے سینما اور تھیٹرز سمیت تفریحی مقامات بھی بند کردئیے ہیں، حکام کو خدشہ ہے کہ نئے سال کے آغاز پر اجتماعات نہ روکے گئے، تو اومیکرون کے پھیلاؤ کا سبب بن سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: خطرہ بڑھ گیا، یورپی ادارے نے لاک ڈاؤن پر کیا سفارش کردی؟

تاہم ان پابندیوں کے خلاف مختلف جرمن شہروںمیں احتجاج بھی ہوا ہے، بڑا مظاہرہ Rostock شہر میں ہوا ہے، جہاں ساڑھے 6 ہزار افراد نے سینما، تھیٹر اور دیگر تفریحی مراکز بند کرنے کیخلاف احتجاج کیا، اسی طرح میکلن برگ میں 15 ہزار سے زائد افراد نے پابندیوں کیخلاف مارچ کیا، ریاست سیکسونی کے شہر Bauzen میں احتجاج پرتشدد ہوگیا، اور مظاہرین نے پولیس پر بوتلیں اورآتش بازی کا سامان پھینکا، جس سے 10 اہلکار زخمی ہوگئے، اسی طرح Mannheim اور Pirmasens میں بھی پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں ہوئی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.