’’کیک‘‘ ہیں یا کوئی اور ’’بلا‘‘ کہ بحری جہاز بھر گیا

0

ماسکو: ارے اتنے بڑے ’’کیک‘‘ کیا ہوسکتے ہیں کہ بحری جہاز کا عرشہ ان سے بھر جائے، دور سے تو بظاہر یہی لگتا ہے، لیکن قریب جاکر دیکھیں،تو پتہ چلتا ہے کہ یہ ’’ کیک ‘‘ نہیں بلکہ شائید کوئی اور ’’بلائیں‘‘ ہیں، جن سے جہاز کا عرشہ بھرا ہوا ہے، دوسری طرف لوگ بھی یہ منظر دیکھنے بندرگاہ پر امڈ آئے۔

تفصیلات کے مطابق بحیر الکاہل پر واقع روسی بندرگاہ ’’ولادی ووستک ‘‘ کا قریبی علاقہ ان دنوں شدید سردی اور برفباری کی زد میں ہے، جہاں درجہ حرارت منفی 19 سینٹی گریڈ چل رہا ہے، ایسے میں تیز ہواوں کے ساتھ سمندر بھی بپھرا ہوا ہے، اور اس کی اٹھتی موجیں جہازوں کے عرشوں کے اوپر تک پہنچ جاتی ہیں، جب وہ لہریں جہاز کے اوپر جاتی ہیں، تو سخت سردی کی وجہ سے وہاں برف کی صورت جم جاتی ہیں، اس خراب موسم میں جہاز الٹنے کا بھی خطرہ رہتا ہے، تاہم موسم کی خرابی کے باوجود ایک بڑا جہاز جاپان سے روسی بندرگاہ ’’ولادی ووستک ‘‘ پہنچا تو منظر دیکھنے والا تھا، کیوں کہ جہاز کے عرشے پر بظاہر بڑے بڑے کیک پڑے نظر آرہے تھے، مگر حقیقت میں یہ وہ سیکنڈ ہینڈ کاریں تھیں۔

جو جاپان سے لے کر یہ جہاز روسی بندرگاہ پہنچا تھا، لیکن چوں کہ ان کاروں کے اوپر 6 انچ سے زیادہ برف جم چکی تھی، اس لئے وہ کیک کی طرح نظر آرہی تھیں، یہ منظر دیکھنے کے لئے روسی شہری بھی بڑی تعداد میں بند ر گاہ پہنچ گئے، جہاں کرینوں کی مد د سے ان ’’ کیکوں‘‘ یعنی کاروں کو اتارا جارہا تھا، واضح رہے کہ ٹویوٹااور ہنڈا کی سیکنڈ ہینڈ کاریں اس روسی علاقے میں بہت مقبول ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.