ورک پرمٹ رکھنے والے تارکین کیلئے ڈیجیٹل بینک کارڈ بند

0

برسلز: یورپی ملک میں تارکین وطن کے لئے نئے آن لائن بینک کارڈ کا اجرا بند کردیا گیا، جس سے وہ مشکل میں آگئے ہیں، بینکوں کا کہنا ہے کہ قانون میں تبدیلی اور نئی شرائط عائد ہونے کی وجہ سے وہ آن لائن بینک آئی ڈی بند کرنے پر مجبور ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یہ معاملہ پیش آیا ہے، چھوٹے لیکن خوش حال اور تارکین وطن دوست کی شہرت رکھنے والے یورپی ملک سویڈن میں، جہاں شناخت کا فراڈ روکنے اور بینک کھاتے داروں کی سیکورٹی کے لئے 10 جنوری سے نئے قوانین نافذ کئے گئے ہیں، جن کے تحت سویڈش شہریت نہ رکھنے والے غیرملکیوں اور تارکین کے لئے نئے آن لائن بینک آئی ڈی کا حصول عملی طور پر ناممکن بنادیا گیا ہے، تاہم جن تارکین کے پاس پہلے سے آن لائن بینک آئی ڈی موجود ہے، وہ بدستور استعمال کرتے رہیں گے، اور ان کی تجدید بھی ہوتی رہے گی، پرانی آن لائن آئی ڈی رکھنے والے تارکین پر نئی شرائط کا اطلاق نہیں ہوگا، لیکن ورک پرمٹ اور اسٹوڈنٹ ویزوں سمیت قانونی حیثیت رکھنے والے ایسے تارکین وطن جو نئی آن لائن بینک آئی ڈی حاصل کرنا چاہئے ہیں، ان پر نئی شرائط کا اطلاق کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اہم یورپی ملک کو لاکھوں ورکرز کی ضرورت، معیشت چلانے کیلئے تارکین لانا ضروری قرار

جس کی وجہ سے وہ مشکلات کا شکار ہیں، تبدیل شدہ قواعد کے تحت اب بینک کا آن لائن آئی ڈی کارڈ حاصل کرنے کے لئے سویڈن کا پاسپورٹ یا قومی شناختی کارڈ لازمی قرار دیا گیا ہے۔

اور اس کی سوئس پولیس پہلے تصدیق کرتی ہے، جس کے بعد نئی آن لائن بینک آئی ڈی جاری کی جاتی ہے، یورپی نیوز ویب سائٹ ’’local’’ کے مطابق ایک کروڑ سے زائد آبادی والے سویڈن میں تقریباً 80 لاکھ افراد روزمرہ کی ضروریات پوری کرنے کے لئے آن لائن بینکنگ کا استعمال کرتے ہیں، جن میں آن لائن شاپنگ، اہم سرکاری خدمات اور صحت کے ریکارڈ تک رسائی بھی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گھر میں غیرقانونی تارک وطن ملازم نکلنے پر یورپی ملک کی وزیراعظم مشکل میں آگئیں

اس حوالے سے بینکوں کا کہنا ہے کہ نئے قانون کے تحت نئی آن لائن بینک شناخت حاصل کرنے کیلئے سویڈش شناختی کارڈ یا پاسپورٹ کا ہونا لازمی ہے، البتہ بینکوں میں جا کر اے ٹی ایم کارڈ، کریڈٹ کارڈ یا دوسرے کارڈز کے لئے یہ شرط نہیں ہے، اور وہ بدستور بینکوں میں جا کر حاصل کئے جاسکتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.