اتنا سستا کرایہ، یہ ائرلائن کو ہو کیا گیا ہے؟

0

لندن: یورپ کی بڑی ائرلائن نے فضائی کرایہ اتنا کم کردیا ہے کہ پڑھ کر یقین ہی نہ آئے، لیکن کرایوں میں ناقابل یقین حد تک کمی مسافروں کی سہولت کے بجائے ائر لائن کیلئے مجبوری کا سودا بن گئے ہیں، اور ایسا نہ کرنے پر ان کوبھاری نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ اور یورپی ممالک کے درمیان سفر کرنے والے مسافروں کیلئے فضائی ٹکٹوں کی لوٹ سیل لگ گئی ہے، بڑی یورپی ائرلائن ’’ریان ائر‘‘ نے لندن سے مختلف یورپی شہروں کے لئے کرائے اتنے کم کردئیے ہیں کہ دیکھ کر یقین نہیں آتا، لندن سے آسٹریا کے شہر ویانا کا ٹکٹ ساڑھے 3 پاؤنڈ میں بک کیا جارہا ہے، جبکہ فرانس، پولینڈ، ناروے، پرتگال اور اسپین وغیرہ کے ٹکٹ بھی 10 پاؤنڈ کے قریب ہیں، اتنے سستے ٹکٹ یکم فروری سے 25 مارچ کی تاریخوں کے درمیان بک کئے جائیں گے، برطانوی ویب سائٹ ’’GB NEWS کےمطابق برطانوی حکومت کی جانب سے نئے اعلان کے باعث ائرلائنز مشکل میں آگئی ہیں، اس لئے اب وہ اتنے کم کرائے پر بھی سفر کی پیش کش کررہی ہیں۔

برطانوی ٹرانسپورٹ سیکریٹری گرانٹ شپس نے اعلان کیا ہے کہ جو ائرلائنز 27 مارچ تک لندن کے ائرپورٹس پر اپنی سلاٹس( یعنی طیارے لگانے کی جگہ) 70 فیصد تک استعمال نہیں کریں گی، ان کی سلاٹ ختم کردی جائیں گی، اس سے پہلے ائرلائنز کو وبا کی وجہ سے 50 فیصد سلاٹس استعمال کرنے کی سہولت دی گئی تھی، جو اب برطانوی حکومت نے حالات معمول پر لانے اور ریکوری کا مقصد حاصل کرنے کیلئے 70 فیصد کردی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.