پاکستانی سمیت تارکین چھپ کر جرمنی پہنچ گئے، اٹلی میں بھی بڑی لینڈنگ 

0

برلن: تارکین کا گروپ گاڑی میں چھپ کر جرمنی پہنچنے میں کامیاب ہوگیا، جن میں پاکستانی بھی شامل ہیں، دوسری طرف اٹلی میں تارکین کی بڑی کھیپ پہنچی ہے، جنہیں سمندر سے بچایا گیا ہے

تفصیلات کے مطابق جرمنی کے علاقے Bremen میں بلغاریہ سے آنے والے ٹرک کا ڈرائیور جب منزل پر پہنچا، اور دستاویز نکالنے لگا، تو اسے ٹرک کے پچھلے حصے سے آوازیں آئیں، جس پر اس نے پولیس کو بلالیا، پولیس نے ٹرک کا پچھلا حصہ کھولا تو اس میں 7 تارکین وطن چھپے ہوئے تھے، جن کی عمریں 15 سے 25 برس کے درمیان تھیں، ان میں 6 افغانی اور ایک پاکستانی شامل تھا، پولیس نے ڈرائیور سے بھی پوچھ گچھ کی، تاہم اس نے بتایا کہ وہ تارکین کے گاڑی میں چھپے ہونے سے لاعلم تھا، وہ ٹرک بلغاریہ کے دارالحکومت صوفیا سے لے کر روانہ ہوا تھا، اس سے زیادہ اس کے علم میں کچھ نہیں، پولیس نے پاکستانی سمیت تارکین کو طبی معائنے کے لئے منتقل کردیا، جس میں وہ صحت  مند قرار پائے ، جس کے بعد انہیں ریسیپشن سینٹر لے جایا گیا ہے۔

دوسری طرف اطالوی کوسٹ گارڈ نے 305 تارکین وطن کو سمندر میں ریسکیو کیا ہے، ان میں 17 خواتین اور 6 بچے بھی شامل ہیں، جو ایک کشتی کے ذریعہ یورپ آنے کی کوشش کررہے تھے، حکام کے مطابق کشتی میں گنجائش سے زیادہ لوگ سوار تھے، اور وہ جزیرہ لمپاڈسیا سے 20 کلومیٹر دور سمندر میں مشکلات کا شکار تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.