تربیت یافتہ ورکرز کی ضرورت ہے، یورپی ملک دعوت عام دینے کیلئے تیار

0

برلن: جرمنی کو لاکھوں غیرملکی ورکرز کی ضرورت ہے، تربیت یافتہ ورکرز بلوانے کے لئے مشکل طریقہ تبدیل کرنا ہوگا، اور سرخ فیتہ کی رکاوٹیں دور کرنی ہوں گی، جرمن وائس چانسلر نے واضح کردیا۔

تفصیلات کے مطابق گرین پارٹی سے تعلق رکھنے والے جرمنی کے وائس چانسلر (ہیبک) Habeck کا کہنا ہے کہ ملک کو اس وقت تربیت یافتہ ورکرز کی قلت کا سامنا ہے، ایسے میں مشکل اور پچیدہ طریقہ رکاوٹ بن رہا ہے، جسے تبدیل کرنا ہوگا،جرمن اخبار سے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ موجودہ طریقہ کار میں زیادہ ترملکوں کی ڈگریاں تسلیم نہیں کی جاتیں، جبکہ درخواستیں بھی سفارتخانوں میں پراسیس ہوتی ہیں، انہوں نے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے پروفیشنلز کے علاوہ دیگر شعبوں کے تربیت یافتہ ورکرز لانے میں مسائل کا سامنا ہے، ہمیں امیگریشن کا عمل آسان اور سادہ بنانا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی سمیت تارکین چھپ کر جرمنی پہنچ گئے، اٹلی میں بھی بڑی لینڈنگ 

کن شعبوں میں ضرورت ہے؟

انہوں نے کہا کہ جرمنی کو جن شعبوں میں تربیت یافتہ غیر ملکی ورکرز کی ضرورت ہے، ان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی، نرسیں، ڈاکٹر، انجینئرز ، باورچی، تعمیراتی صنعت میں کام کرنے والے شامل ہیں ۔ جرمن وائس چانسلر کو کہنا تھا کہ گزشتہ سال ہمیں 3 لاکھ 90 ہزار تربیت یافتہ ورکرز کی ضرورت تھی، اگر ہم نے غیرملکی ورکرز بلانے میں رکاوٹیں دور نہ کیں، تو یہ قلت رواں برس 5 لاکھ تک پہنچ جائے گی، انہوں نے کہا کہ ہم دنیا بھر میں ایک اپیل لانچ کرنے جارہے ہیں، جس میں تربیت یافتہ ورکرز کو جرمنی آنے کی دعوت دی جائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.