ٹرانزٹ کا جھنجھٹ ختم، براہ راست پروازیں چلانے کا پی آئی اے اعلان

0

اسلام آباد: پاکستان کی قومی انٹرنیشنل ائیرلائن (پی آئی اے) نے ہم وطنوں کی سہولت کے لئے اہم ملک کیلئے تاریخ میں پہلی بار براہ راست پروازیں چلانے کا اعلان کردیا ہے، جس سے مسافروں کے لئے ٹرانزٹ فلائٹس کا جھنجھٹ ختم ہوجائے گا اور ان کا وقت بچے گا۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں کی خواہش ہوتی ہے، کہ ان کی قومی ائر لائن کی پروازیں ان کے ملک تک آئیں، جس سے انہیں نہ صرف براہ راست سفر کی سہولت میسر آجاتی ہے، بلکہ خدانخواستہ کسی کی وفات کی صورت میں میت پاکستان لانے کے لئے بھی انہیں مفت سروس دستیاب ہوتی ہے، تاہم کہیں مالی مشکلات اور کہیں کسی پابندی یا تکنیکی رکاوٹ کی وجہ سے پی آئی اے کی سروس کا دائرہ محدود ہے، البتہ اب قومی ائر لائن نے آسٹریلیا کے لئے اگلے ماہ سے براہ راست پروازیں چلانے کا اعلان کردیا ہے۔

جس سے آسٹریلیا میں جانے اور وہاں مقیم پاکستانیوں کو براہ راست سفر کی سہولت حاصل ہوجائے گی، ابتدائی طور پر کراچی اور لاہور سے ہفتہ وار دو پروازیں چلائی جائیں گی، مارچ میں ان پروازوں کا آغاز متوقع ہے، پی آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ ان پروازوں کے لئے بوئنٹ ٹرپل سیون طیارے استعمال کئے جائیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.