تارکین نے برطانیہ کیلئے نیا روٹ تلاش کرلیا

0

برسلز: فرانس سے انگلش چینل پار کرکے برطانیہ جانے کی کوشش کرنےوالے تارکین وطن نے اس روٹ پر سختی کے بعد نئے راستے تلاش کرنے شروع کردئیے ہیں، تاہم اس نئے راستے پر جاتے ہوئے تارکین کا ایک گروپ مشکل میں پھنس گیا، اور ریسکیو حکام نے ان کی جان بچانے میں کامیاب ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق فرانس سے برطانیہ جانے کے لئے ہر برس ہزاروں تارکین وطن انگلش چینل چھوٹی کشتیوں کے ذریعہ پار کرنے کی کوشش کرتے ہیں، تاہم برطانوی حکومت کی جانب سے اب اس روٹ پر سختی کی جارہی ہے، جبکہ فرانسیسی حکام بھی تارکین کو روکنے کی کوشش کرتے ہیں، اس روٹ پر سختی کےبعد اب یورپی ممالک سے برطانیہ جانے کے خواہشمند تارکین کو ایجنٹوں نے نئے روٹ کے ذریعہ لے جانے کی کوشش کی ہے، 49 ایشیائی تارکین کا گروپ ایک نسبتاً بڑی کشتی کے ذریعہ برطانیہ جارہا ہے، اور اس کے لئے اس نے انگلش چینل کے بجائے دوسرا سمندری راستہ اختیار کیا ، جو بیلجئیم کی سمندری حدود میں بھی آتا ہے، لیکن ان کی بدقسمتی کے ان کی کشتی خراب ہوگئی اور اس میں پانی بھرنا شروع ہوگیا، جس پر انہوں نے مدد کے لئے کال کردی۔

بیلجئیم کے میڈیا کے مطابق تارکین وطن نے کشتی ڈوبتے دیکھ کر بدھ کی صبح مدد کے لئے رابطہ کیا، جس پر بیلجئیم کی کوسٹ گارڈ نے فوری امدادی آپریشن کیا، اور انہیں بچالیا، کوسٹ گارڈ کے پہنچنے تک کشتی میں پانی داخل ہورہا تھا، تاہم اس میں سوار تارکین محفوظ تھے، البتہ ان میں سے کچھ ہائپو تھرمیا کا شکار ہوئے ہیں، حکام کا کہنا ہے کہ تارکین وطن کے گروپ کا تعلق ویتنام سے ہے، اور بظاہر یہ فرانس سے ہی برطانیہ کے لئے روانہ ہوئے تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.