اطالوی حکومت نے اگلے ماہ سے نئے بونس دینے کا اعلان کردیا

0

روم: اطالوی حکومت نے نئے بونس کی منظوری دے دی ہے، جو اگلے ماہ سے ملنا شروع ہوجائے گا، بچوں کے بھی پیسے ملیں گے، یہ بونس رواں سال کے آخر تک ملے گا، اطالوی وزیر فیملی و مساوات Elena Bonetti نے بونس کی منظوری کو اطالوی خاندانوں کے لئے خوبصورت لمحہ قرار دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اطالوی حکومت نے نئے سنگل الاوئنس کی منظوری دے دی ہے، اور یہ الاوئنس جولائی سے دسمبر تک ملے گا، ایسی فیملیاں جن کے ایزے 50 ہزار یورو سے کم ہیں، انہیں اوسطاً 1056 یورو دئیے جائیں گے، اس کے علاوہ فی بچہ 674 یورو الگ سے دئیے جائیں گے، یعنی آپ کے جتنے بچے ہوں گے، 674 یورو کا یہ بونس ہر بچے کا الگ ملے گا، اطالوی حکومت نے اس بونس اسکیم کی منظوری دے دی ہے، اس بونس کا اطلاق ان خاندانوں پر ہوگا، جنہیں اس سے پہلے فیملی الاؤنس نہیں مل رہا ، اس کے لئے جولائی سے اپلائی کیا جاسکے گا۔

اطالوی وزیر فیملی و مساوات Elena Bonetti نے بونس کی منظوری کو اطالوی خاندانوں کے لئے خوبصورت لمحہ قرار دیا ہے، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم دراغی نے اپنا وعدہ پورا کردیا ہے، جولائی سے بچوں کا الاونس تمام گھرانوں کے لئے دستیاب ہوگا، یہ الاونس20 لاکھ سے زائد گھرانوں کو دیا جائے گا، جبکہ جو گھرانے پہلے سے الاؤنس لے رہے ہیں، ان کے لئے رقم بھی نئے الاؤنس کے مطابق کردی جائے گی، یعنی اضافہ کردیا جائے گا، اور یوں انہیں بھی اضافی فائدہ حاصل ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.