اٹلی کے ایک ریجن نے طلبا کیلئے مفت سفر کا اعلان کردیا

0

روم: اٹلی کے ایک ریجن نے طلبا کے لئے ریجنل ٹرینوں اور بسوں میں سفر مفت کردیا، جس سے طلبا اور ان کے والدین پر معاشی بوجھ کم کرنے میں بڑی مدد ملے گی، اس سے پہلے یہ سہولت 14 سال سے کم عمر طلبا کے لئے دستیاب تھی، طلبا اسکول کے روٹ پر مفت سفر کرسکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق اٹلی کے ایک ریجن نے طلبا کو بڑی سفری سہولت دے دی ہے، ایمیلیا رومانیہ نے طلبا کے لئے اس مفت سفری سہولت کی اسکیم کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت طلبا ریجنل ٹرینوں اور بسوں کے لئے فری پاس حاصل کرسکیں گے، اسکیم کا آغاز بدھ 25 اگست سے کیا گیا ہے، اطالوی خبر ایجنسی کے مطابق 19 برس سے کم عمر طلبا اس مفت سفری سہولت سے فائدہ اٹھاسکیں گے، اس سے پہلے یہ سہولت 14 سال سے کم عمر طلبا کے لئے دستیاب تھی، طلبا اسکول کے روٹ پر مفت سفر کرسکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:اٹلی میں کرونا فری ٹرین چلنے کو تیار، سفر کیلئے کیا کرنا ہوگا؟

مفت سفری سہولت تقریباً ایک برس 31 اگست 2022 تک جاری رہے گی، جس کے لئے بدھ سے آن لائن پورٹل پر درخواستوں کی وصولی شروع کی گئی ہے، https: //mobilita.regione.emilia -romagna.it/free. ریجن نے طلبا کے لئے مفت سفری پاس کی سہولت کے لئے 22 ملین یورو کا فنڈ مختص کیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.